شعب الایمان — حدیث نمبر 7371
باب: فصل: ستر چھپانا۔
فصل في ستر العورة
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي جَهْمٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا يَرْعَى لَهُ ، أَوْ فِي بَعْضِ أَعْمَالِهِ ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَرَأَيْتَ فُلَانًا كَاشِفًا عَنْ عَوْرَتِهِ ، مَا يُبَالِي ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَاهُ كَاشِفًا عَنْ عَوْرَتِهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ لَمْ يَسْتَحِي مِنَ اللَّهِ فِي الْعَلَانِيَةِ لَمْ يَسْتَحِي مِنْهُ فِي السِّرِّ ، فَأَعْطُوهُ حَقَّهُ ثُمَّ يَنْطَلِقُ " .محمد بن ابی جہم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مزدور کو اجرت پر رکھا کہ وہ آپ ﷺ کے لیے بکریاں چرائے، یا (راوی کو شک ہے) آپ ﷺ کے کسی اور کام میں لگا رہے۔ پھر ایک شخص آپ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے فلاں شخص کو دیکھا ہے کہ وہ اپنی شرم گاہ کھولے ہوئے ہے اور کوئی پروا نہیں کرتا؟ تو رسول اللہ ﷺ نے اسے بلوا بھیجا، چنانچہ وہ اپنی شرم گاہ کھولے ہوئے ہی آپ ﷺ کے پاس آ گیا۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص لوگوں کے سامنے اللہ سے حیا نہیں کرتا، وہ تنہائی میں بھی اس سے حیا نہیں کرے گا۔ لہٰذا اسے اس کا حق دے دو، پھر وہ چلا جائے۔“
• محمد بن أبي يهم بن حذيفة العدوي (م ٦٢ هـ). قال ابن عبد البر: ولد في عهد النبي صلى الله عليه وسلم وذكره ابن سعد في الطبقة الأولى من أهل المدينة من التابعين، وكان أحد الرءوس يوم الحرة وقتل يومئذ في ذي الحجة سنة ثلاث وستين، وقال أبو نعيم، ذكره محمد بن أبي شيبة في المقلين من الصحابة قال ولا أراه صحيحا. راجع "الإصابة" (٣/ ٤٥٢)، "الطبقات الكبرى" (٥/ ١٧١)، "الجرح والتعديل" (٧/ ٢٢٤) "أسد الغابة" (٥/ ٨٤).