حدیث نمبر: 7369
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، أَخُو خَطَّابٍ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُشَمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَبُو خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تُبْرِزْ فَخِذَيْكَ ، وَلَا تَنْظُرْ إِلَى فَخِذِ حَيٍّ وَلَا مَيِّتٍ " .
ترجمہ

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی رانیں ظاہر نہ کرو، اور نہ کسی زندہ یا مردہ کی ران کی طرف دیکھو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في الحياء بفصوله / حدیث: 7369
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7760
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف جدا (سنن أبي داود 3140) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف جدًا, ابن ماجه (1460) والحديث الآتي (4015), حبيب عنعن والواسطة بينه وبين شيخه ھو عمرو بن خالد الواسطي والواسطي متروك رماه وكيع بالكذب (تق : 5021), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 116 (سنن أبي داود 3140) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف جدًا
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف جدًا (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 195) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) 2/ 25، 7/ 141، وأبو داود فى (سننه) 3/ 673 رقم 3377، 3/ 501 رقم 3140، 4/ 303 رقم 4015، والنسائي فى (سننه) 7/ 261، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 8/ 297، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1179، 1/ 469 رقم 1460، والدارمي فى (سننه) ص 649، وأحمد فى (مسنده) 3/ 6، 95، والحميدي فى (مسنده) 2/ 320، وأبو يعلى فى (مسنده) 2/ 265 رقم 976، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 2/ 228، 3/ 388، وعبد الله بن أحمد فى (زوائد المسند) 1/ 146، وابن عدي فى (الكامل) 7/ 2734، والحافظ فى (اللسان) 6/ 290، والذهبي فى (الميزان) 4/ 432»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3140 | سنن ابي داود: 4015 | سنن ابن ماجه: 1460
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يزيد بن عبد الله أبو خالد البيسري القرشي بصري.
• ابن جريج هو عبد الملك بن عبد العزيز بن جريج الأموي مولاهم المكي لم يثبت سماعه من شيخه حبيب بن أبي ثابت كما قال أبو حاتم في "علل الحديث". وكذا لم يصح سماع حبيب من عاصم بن ضمرة كما قال ابن معين.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4015 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ننگا ہونا منع ہے۔`
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اپنی ران نہ کھولو اور کسی زندہ یا مردہ کی ران کو نہ دیکھو۔‏‏‏‏" ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث میں نکارت ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحمام /حدیث: 4015]
فوائد ومسائل:
یہ روایت ضعیف ہے، تاہم یہ بات صحیح ہے کہ عذر شرعی کے بغیر ران ننگی کرنا یا کسی کی ران دیکھنا جائز نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4015 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1460 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´میت کو غسل دینے کا بیان۔`
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: " تم اپنی ران نہ کھولو، اور کسی زندہ یا مردہ کی ران نہ دیکھو۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1460]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ٹانگ کا گھٹنے سےاوپر کا حصہ فخد (ران)
کہلاتا ہے۔
اور اس سے متعلق یہ (1460)
روایت ضعیف ہے۔
اسی لئے اس کے متعلق علماء میں اختلاف ہے۔
کہ یہ ستر میں شامل ہے یا نہیں اور کسی کی ران کو دیکھنا شرعا جائز ہے یا ممنوع۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا رجحان اس طرف معلوم ہوتا ہے۔
کہ یہ ستر میں شامل تو نہیں تاہم اسے چھپانا افضل ہے۔
اس کے بارے میں اما م بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے جو کچھ فرمایا ہے اس کا ترجمہ یہ ہے۔
ابن عباس جرہد اور محمد بن جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی جاتی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ران ستر ہے۔
اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا نبی کریمﷺنے اپنی ران سے کپڑاہٹا دیا۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث سند کے لحاظ سے زیادہ قوی ہے۔
اور حضرت جرہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث پر عمل کرنے میں احتیاط ہے۔
تاکہ علماء کے اختلاف سے نکل جایئں۔
۔
۔ (صحیح البخاري، الصلاۃ، باب مایذکر فی الفخذ، قبل حدیث: 371)
علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے احکام الجنائز میں ران کے ستر ہونے کو ترجیح دی ہے۔
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے (اِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَۃٌ)
ران ستر ہے والی حدیث کو حسن قرار دیاہے۔ (جامع ترمذي، الأدب، باب ما جاء ان الفخذ عورۃ، حدیث: 2795)
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1460 سے ماخوذ ہے۔