شعب الایمان — حدیث نمبر 7328
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوونویں شاخ: حیا کا باب، اپنی فصلوں سمیت۔
الرابع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الحياء بفصوله
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَيْهَقِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْبَيْهَقِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا أَبْغَضَ اللَّهُ عَبْدًا نَزَعَ مِنْهُ الْحَيَاءَ ، فَإِذَا نَزَعَ مِنْهُ الْحَيَاءَ لَمْ يَلْقَهُ إِلَّا بَغِيضًا مُتَبَغِّضًا ، أَوْ نَزَعَ اللَّهُ مِنْهُ الْأَمَانَةَ ، فَإِذَا نَزَعَ مِنْهُ الْأَمَانَةَ نَزَعَ مِنْهُ الرَّحْمَةَ ، فَإِذَا نَزَعَ مِنْهُ الرَّحْمَةَ نَزَعَ مِنْهُ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ ، وَإِذَا نَزَعَ مِنْهُ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ لَمْ تَلْقَهُ إِلَّا شَيْطَانًا مَرِيدًا " .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے ناراض ہوتا ہے تو اس سے حیا چھین لیتا ہے، پھر جب اس سے حیا چھین لی جاتی ہے تو تم اسے اس حال میں پاؤ گے کہ وہ خود بھی نفرت کرنے والا اور لوگوں کی نفرت کا نشانہ ہوتا ہے، یا (فرمایا) اللہ اس سے امانت چھین لیتا ہے، پھر جب اس سے امانت چھین لی جاتی ہے تو اس سے رحمت (دل کی نرمی) بھی چھین لی جاتی ہے، پھر جب اس سے رحمت چھین لی جاتی ہے تو اس کی گردن سے اسلام کا پٹہ (قلادہ) نکال لیا جاتا ہے، اور جب اس سے اسلام کا پٹہ نکال لیا جاتا ہے تو تم اسے سرکش شیطان ہی پاؤ گے۔“
• أبو قبيل هو المعافري حيي بن هانئ البصري. ولم أقف على من خرج هذا الحديث.