شعب الایمان — حدیث نمبر 7322
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوونویں شاخ: حیا کا باب، اپنی فصلوں سمیت۔
الرابع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الحياء بفصوله
حدیث نمبر: 7322
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي الشِّمَالِ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَرْبَعٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ : التَّعَطُّرُ ، وَالنِّكَاحُ ، وَالسِّوَاكُ ، وَالْحَيَاءُ " .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ . ترجمہ
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چار چیزیں رسولوں کی سنتوں میں سے ہیں: خوشبو لگانا، نکاح کرنا، مسواک کرنا اور حیا۔“
اسی طرح اسے حفص بن غیاث رحمہ اللہ نے حجاج بن ارطاۃ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الحجاج هو ابن أرطأة.
• أبو الشمال بن الضباب، مجهول، من الثالثة (ت).
• الحجاج هو ابن أرطأة.
• أبو الشمال بن الضباب، مجهول، من الثالثة (ت).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1080 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´شادی کرنے کی فضیلت اور اس کی ترغیب کا بیان۔`
ابوایوب انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " چار باتیں انبیاء و رسل کی سنت میں سے ہیں: حیاء کرنا، عطر لگانا، مسواک کرنا اور نکاح کرنا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح/حدیث: 1080]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی رسولوں نے خودا سے کیا ہے اورلوگوں کو اس کی ترغیب دی ہے، رسولوں کی سنت اسے تغلیباً کہا گیا ہے کیونکہ ان میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جنھیں بعض رسولوں نے نہیں کیا ہے مثلاً نوح علیہ السلام نے ختنہ نہیں کرایا اورعیسیٰ علیہ السلام نے شادی نہیں کی۔
نوٹ:
(سند میں ابو الشمال مجہول راوی ہیں، لیکن اس حدیث کے معنی کی تائید دیگر طرق سے موجود ہے)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1080 سے ماخوذ ہے۔