شعب الایمان — حدیث نمبر 7312
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوونویں شاخ: حیا کا باب، اپنی فصلوں سمیت۔
الرابع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الحياء بفصوله
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُسَبِّحُ بْنُ حَاتِمٍ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : خَطَبَ الْمَأْمُونُ وَذَكَرَ الْحَيَاءَ فَمَدَحَهُ وَأَكْثَرَ فِي مَدْحِهِ ، ثُمَّ قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَأَبِي بَكْرَةَ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ " .عبدالجبار بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مامون نے خطبہ دیا اور حیاء کا ذکر کیا تو اس کی تعریف کی اور بہت تعریف کی، پھر کہا: ہم سے ہشیم نے منصور سے، انہوں نے حسن رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہما سے روایت کیا، ان دونوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے، اور بے ہودہ گوئی (فحش گوئی) درشت مزاجی و بے رخی میں سے ہے اور درشت مزاجی و بے رخی جہنم میں (لے جانے والی) ہے۔“
• عبد الجبار بن عبد الله البصري لم أظفر له بترجمة.