شعب الایمان — حدیث نمبر 7305
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوونویں شاخ: حیا کا باب، اپنی فصلوں سمیت۔
الرابع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الحياء بفصوله
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ إِسْحَاقُ بْنُ عُبْدُوسِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْبَزَّازُ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو نَعَامَةَ الْعَدَوِيُّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ " ، قَالَ بَشِيرٌ : فَقُلْتُ : إِنَّ مِنْهُ ضَعْفًا ، وَإِنَّ مِنْهُ عَجْزًا . فَقَالَ : أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَتَجِيءُ بِالْمَعَارِيضِ ، لَا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ مَا عَرَفْتُكَ ، فَقَالُوا : يَا أَبَا نُجَيْدٍ ، إِنَّهُ طَيِّبُ الْهَوَى وَإِنَّهُ وَإِنَّهُ ، فَلَمْ يَزَالُوا بِهِ حَتَّى سَكَنَ وَحَدَّثَ .
لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ ، كَذَا قَالَ فِي إِسْنَادِهِ : عَنْ أَبِي نَعَامَةَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ بَشِيرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ ، وَخَالَفَهُ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، فَرَوَاهُ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ كَمَا .سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حیا سراسر خیر ہے۔“ بشیر رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے کہا: ”اس میں تو کمزوری بھی ہوتی ہے اور بے بسی بھی۔“ تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث سنا رہا ہوں اور تم گول مول باتیں لے آتے ہو! میں تمہیں کوئی حدیث بیان نہیں کروں گا جب تک میں تمہیں (اچھی طرح) پہچان نہ لوں۔“ لوگوں نے کہا: ”اے ابو نجید! یہ تو اچھے رجحان والا آدمی ہے اور یہ ایسا ہے اور ویسا ہے۔“ وہ مسلسل انہیں سمجھاتے رہے یہاں تک کہ وہ پرسکون ہو گئے اور حدیث بیان کی۔
دونوں (سندوں) کے الفاظ یکساں ہیں۔ اس کی سند میں انہوں نے اسی طرح کہا ہے: ابو نعامہ سے، وہ حمید بن ہلال سے، وہ بشیر سے، وہ عمران رضی اللہ عنہ سے۔ اور نضر بن شمیل رحمہ اللہ نے ان کی مخالفت کی ہے، چنانچہ انہوں نے اسے ابو نعامہ سے (دوسرے انداز میں) روایت کیا ہے۔
• إسحاق بن عبدوس بن عبد الله بن الفضل أبو الحسن البزاز (م ٣٤٥ هـ). قال الخطيب: وكان ثقة. انظر "تاريخ بغداد" (٦/ ٣٩٨ - ٣٩٩).
• أبو نعامة العدوي هو عمرو بن عيسى العدوي البمري، صدوق اختلط، من السابعة (خ س).