شعب الایمان — حدیث نمبر 73

باب: ایمان میں استثنا (ان شاء اللہ کہنے) کا بیان۔

باب الاستثناء في الإيمان

حدیث نمبر: 73
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّدِيرِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ الْخُسْرَوْجِرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْخُسْرَوْجِرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو شَيْخٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا بِالشَّامِ يَزْعُمُ أَنَّهُ مُؤْمِنٌ ، فَكَتَبَ إِلَى أَمِيرِهِ أَنِ ابْعَثْهُ إِلَيَّ ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ قَالَ : " أَنْتَ الَّذِي تَزْعُمُ أَنَّكَ مُؤْمِنٌ ؟ " . قَالَ : نَعَمْ ، يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ . قَالَ : " وَيْحَكَ وَمِمَّ ذَاكَ ؟ " قَالَ : أَوَلَمْ تَكُونُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْنَافًا : مُشْرِكٌ ، وَمُنَافِقٌ ، وَمُؤْمِنٌ فَمِنْ أَيِّهِمْ كُنْتَ ؟ قَالَ : فَمَدَّ عُمَرُ يَدَهُ إِلَيْهِ مَعْرِفَةً لِمَا قَالَ حَتَّى أَخَذَ بِيَدِهِ .
ترجمہ

سعید بن یسار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو خبر پہنچی کہ شام میں ایک آدمی اپنے آپ کو مومن قرار دیتا ہے۔ انہوں نے اس کے امیر کو لکھا کہ اسے میرے پاس بھیج دو۔ جب وہ ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تم ہی ہو جو اپنے آپ کو مومن سمجھتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں، اے امیر المومنین! انہوں نے فرمایا: ”تم پر افسوس! یہ کس بنیاد پر؟“ اس نے کہا: کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مختلف گروہوں میں تقسیم نہ تھے: مشرک، منافق اور مومن؟ تو آپ ان میں سے کس گروہ میں تھے؟ راوی کہتے ہیں کہ اس کی بات کی صداقت کو تسلیم کرتے ہوئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا اور اس کا ہاتھ تھام لیا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 73
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 74
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 166) . »
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن سلمة بن عبد الله، الباهلي مولاهم، الحراني (م ١٩١ هـ) ثقة، من الثامنة (م-٤).
• محمد بن إسحاق بن يسار، أبو بكر، المدني (م ١٥٠ هـ) إمام المغازي، صدوق يدلس، ورمي بالتشيع والقدر من صغار الخامسة (م-٤).
• سعيد بن يسار، أبوالحباب (بضم المهملة وتخفيف الموحدة) المدني (م ١١٧ هـ) ثقة، متقن، من الثالثة. (ع) ولا (ن) والمطبوعة "سعيد بن بشار". أخرجه ابن أبي شيبة في "الإيمان وعن ابن إدريس عن محمد بن إسحاق به (١٩ رقم ٦٣) وابن إسحاق مدلس وقد ععنه.