شعب الایمان — حدیث نمبر 7298

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ترپنویں شاخ: نیکی اور تقویٰ پر باہم تعاون کا باب۔

الثالث والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى

حدیث نمبر: 7298
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ : " حَجَجْتُ خَمْسَ حِجَجٍ ، مِنْهَا اثْنَتَانِ رَاكِبًا ، وَثَلَاثَةٌ مَاشِيًا ، أَوْ ثَلَاثَةٌ رَاكِبًا ، وَاثْنَتَانِ مَاشِيًا ، فَضَلَلْتُ الطَّرِيقَ فِي حَجَّةٍ ، وَكُنْتُ مَاشِيًا فَجَعَلْتُ أَقُولُ : يَا عِبَادَ اللَّهِ ، دُلُّونِي عَلَى الطَّرِيقِ ، قَالَ : فَلَمْ أَزَلْ أَقُولُ ذَلِكَ حَتَّى وَقَفْتُ عَلَى الطَّرِيقِ ، أَوْ كَمَا قَالَ أَبِي .
ترجمہ

عبداللہ بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ) کو یہ فرماتے سنا: ”میں نے پانچ حج کیے، ان میں سے دو سواری پر اور تین پیدل، یا تین سواری پر اور دو پیدل۔ ایک حج میں میں راستہ بھول گیا، اور میں پیدل تھا، تو میں کہنے لگا: اے اللہ کے بندو! مجھے راستہ بتا دو۔ فرماتے ہیں: میں برابر یہی کہتا رہا یہاں تک کہ راستے پر آ کھڑا ہوا۔“ یا جیسے میرے والد نے فرمایا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والخمسون من شعب الايمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى / حدیث: 7298
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: جيد
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: جيد (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 141) . »