شعب الایمان — حدیث نمبر 7292
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ترپنویں شاخ: نیکی اور تقویٰ پر باہم تعاون کا باب۔
الثالث والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي بُرَيْدٌ ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ الْخَازِنَ [ الْمُسْلِمَ ] الْأَمِينَ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ ، حَتَّى يَدْفَعَ إِلَى الَّذِي أُمِرَ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ أَوِ الْمُتَصَدَّقِينَ " .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ .سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک امانت دار [مسلمان] خزانچی، جو اسے جس چیز کا حکم دیا جائے وہ پوری پوری، بغیر کمی کے، خوش دلی کے ساتھ دیتا ہے، یہاں تک کہ اسے اس شخص تک پہنچا دیتا ہے جس کو دینے کا اسے حکم دیا گیا تھا، تو وہ صدقہ کرنے والوں میں سے ایک (کے برابر اجر پانے والا) ہے۔“
(میں مصنف کہتا ہوں:) امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے اسے ابو اسامہ رحمہ اللہ کی حدیث سے صحیح (بخاری و مسلم) میں روایت کیا ہے۔
• أبو أسامة هو حماد بن أسامة.
تشریح، فوائد و مسائل
«. . . عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الْمُؤْمِنَ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا، وَشَبَّكَ أَصَابِعَهُ . . .»
". . . نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو قوت پہنچاتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کیا . . ." [صحيح البخاري/كِتَاب الصَّلَاةِ: 481]
باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے پہلی حدیث ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے نقل فرمائی جس کا تعلق عمومی حالت کے ساتھ ہے جس میں مسجد کا ذکر نہیں ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث صرف مسجد میں تشبیک کرنا ثابت کرتی ہے، گویا اس سے معلوم ہوا کہ جب مسجد میں تشبیک ثابت ہوا تو عام حالت میں کیوں کر ثابت نہ ہو گا۔
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «اورد فيه حديث ابي موسيٰ، وهو دال على جواز التشبيك مطلقا، و حديث ابي هريرة وهو دال على جوازه فى المسجد، وإذا جاز فى المسجد فهو فى غير اجوز .» [فتح الباري، ج1، ص744]
اس مسئلے پر ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو مطلق جواز التشبیک پر دال ہے اور ابوهريرة رضی اللہ عنہ والی حدیث مسجد میں تشبیک پر دال ہے، لہٰذا جب مسجد میں تشبیک دینا جائز ہوا تو بالاولیٰ ہر جگہ جائز ہوا۔
◈ امام کرمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «ولعل مراده جواز التشبيك مطلقا، لأنه إذا جاز فعله فى المسجد ففي غيره اولي بالجواز .» [الكواكب الدرسري، ج4، ص129]
بعین یہی تطبیق بدر الدین بن جماعۃ رحمہ اللہ نے بھی دی ہے۔ دیکھئے: [مناسبات تراجم البخاري، ص47]
شاید کہ امام بخاری رحمہ اللہ مطلق تشبیک کے جواز کے قائل ہیں، کیوں کہ جب تشبیک مسجد میں جائز ہے تو پھر بالاولی ہر جگہ جائز ہے۔
بدیگر صورت اگر غور کیا جائے تو مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انگلیوں میں تشبیک کرنا کسی مسئلے کی وضاحت کے لیے تھا۔
صاحب "فتح المنان" نے ابن المنیر رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا، آپ لکھتے ہیں: «والذي فى هذه الاحاديث انما المقصود التعليم والاخبار والتمثيل و تصوير المعني فى النفس بصورة الحس» [فتح المنان، ج6، ص449]
"یعنی تشبیک کرنے والی احادیث میں کسی چیز کی تعلیم، خبر، تمثیل یا کسی حسی چیز کی صورت (واضح کرنا) مقصود ہے (جو تشبیک نہ کرنے والی احادیث کے متعارض نہیں ہیں)۔"
فائدہ:
بعض علماء نے فرمایا کہ ممانعت کی احادیث بھی وارد ہوئی ہیں جیسے ابوداؤد، امام دارمی، اور امام حاکم رحمہ اللہ نے ذکر فرمایا ہے۔
امام دارمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «عن ابي ثمامه الحناط، قال: ادركنى كعب بن عجرة بالبلاط وانا مشبك بين اصابعى، فقال ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اذا توضا احدكم ثم خرج عامدا الى الصلاة فلا يشبك بين اصابعه» [سنن الدارمي مع فتح المنان ج 2 ص 448 رقم 1523]
"ابوثمامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ملاقات ہوئی کعب بن عجرۃ کی البلاط (یہ ایک جگہ ہے مسجد نبوی اور مدینے کے بازار کے درمیان) میں اور میں انگلیوں میں تشبیق دے رہا تھا تو کعب بن عجرہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور وہ نماز کے لئے نکلے تو اپنی انگلیوں میں تشبیک نہ کرے۔"
یہ حدیث اپنے شواہد کی وجہ سے حسن ہے دارمی کے علاوہ بھی دیگر کتب میں موجود ہے دیکھئے: ➊ سنن الکبری للبیھقی 230/3
➋ مسند أحمد رقم 18168
➌ ابوداؤد فى الصلاة 562
➍ ابن حبان کما فی الاحسان لابن بلسان رقم 2036
➎ ابن خزیمہ 441
➏ معجم الکیر للطبرانی برقم 333
ان تمام طرق کو ملانے کے بعد یہ سند حسن درجے تک پہنچتی ہے اس مسئلے پر جلال الدین السیوطی رحمہ اللہ نے بھی ایک رسالہ لکھا بنام «حسن التسليك فى حكم التشبيك» اس رسالہ کو "الحاوی للفتاوی" میں ضم کر دیا گیا ہے اور اس میں کئی علمی گفتگو کے نکا ت کو واضح کیا گیا ہے، لہٰذا بظاہر انھی اور اجازت کی احادیث میں تعارض معلوم ہوتا ہے، لیکن غور سے مطالعہ کے بعد الله کی توفیق سے اس میں کوئی تعارض باقی نہیں رہتا۔
◈ علامہ مغلطائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «والتحقيق انه ليس بين حديث النهي عن التشبيك و بين تشبيك صلى الله عليه وسلم بين اصابعه لان النهي انما ورد عن فعله فى الصلاة اوفي المضي اليها . . . .» [الحاوي للفتايٰ للسيوطي ج 2 ص 10]
"تحقیق بات یہ ہے کہ تشبیک سے روکنے والی احادیث اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی انگلیوں میں تشبیک کرنا (تعارض نہیں ہے) کیوں کہ جو منع کا حکم ہے وہ اس لیے کہ جو نماز پڑھ رہا ہو یا پھر نماز کے لیے گزر رہا ہو۔"
◈ ابن المنیر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں کہ: «التي وردت فى النهي عن التشبيك فى المسجد ولكن التحقيق انها لا تعارضها . . . .» [المتواري ص 91]
"جو احادیث تشبیک کرنے سے روکتی ہیں مسجد میں تحقیق یہ احادیث متعارض نہیں ہیں (ان احادیث سے جس میں اجازت مروی ہے)۔"
◈ مزید فرماتے ہیں کہ: «والذي فى الحديث انما هو المقصود التمثيل، والتصوير المغني فى النفس بصورة الحس .» [ايضاً]
ان گفتگو اور شارحین کی وضاحت سے یہ بات واضح ہوئی کہ ممانعت والی احادیث اور اجازت والی احادیث میں کسی قسم کا کوئی تعارض نہیں ہے۔ جو شخص نماز پڑھ رہا ہو یا نماز کے لیے جا رہا ہو وہ انگلیوں میں قینچی نہ کرے۔ «والله اعلم»
1۔
پہلی حدیث میں واقد اپنے والد محمد بن زید سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے عبداللہ بن عمر یا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو انگلیوں میں ڈالا۔
اس روایت میں یہ شک تھا کہ ابن عمر ؓ سے بیان کی گئی ہے یا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے؟امام بخاری ؒ نے اس شک کو دور کرنے کے لیے نیز تشبیک کی وجہ بتانے کے لیے دوسری روایت بیان کی کہ عاصم بن محمد نے یہ روایت اپنے والد محمد بن زید سے سنی، لیکن وہ اسے یاد نہ رہی، پھران کی بھائی واقد بن محمد نے ٹھیک ٹھیک طریقے پر محمد بن زید ہی سے روایت بیان کی کہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے عبداللہ! اس وقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب تم ایسے لوگوں کے درمیان رہ جاؤ گے جو کوڑے کرکٹ اور بھوسے کی طرح ہوں گے؟‘‘ اس روایت سے شک دور ہوگیا کہ اسے بیان کرنے والے عبداللہ بن عمرؓ نہیں بلکہ عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ ہیں۔
پھر تشبیک کی وجہ بھی معلوم ہوگئی کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مضمون سمجھانے کے لیے تمثیل کے طور پر انگلیوں کوانگلیوں میں ڈالا۔
چنانچہ یہ روایت امام حمیدی ؒ کی کتاب الجمع بین الصحیحین میں بایں اضافہ نقل ہوئی ہے کہ ان ردی اور بے کار لوگوں کا حال یہ ہوگا کہ ان کے عہد وپیمان اور ان کی امانتیں تباہ ہوچکی ہوں گی اور وہ اس طرح ہوگئے ہوں گے، پھر آپ نے’’اس طرح‘‘ کی وضاحت کے لیے اپنی انگلیوں کوقینچی بنایا۔
(فتح الباری: 732/1)
2۔
بعض روایات میں تشبیک کی ممانعت ہے۔
حضرت کعب بن عجرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی وضو کرتا ہے اور اسے اچھی طرح بناتا ہے،پھر مسجد کی طرف جانے کی نیت لے کر گھر سے نکلتاہے تو وہ اپنی انگلیوں میں انگلیاں نہ ڈالے کیونکہ وہ نماز ہی میں ہے۔
‘‘ (جامع الترمذي، الصلاة، حدیث: 386)
ابن ابی شیبہ میں مزید وضاحت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے توتشبیک نہ کرے کیونکہ یہ عمل شیطان کے اثر سے ہوتا ہے۔
‘‘ لیکن اس کی سند میں ضعیف اور مجہول راوی ہیں۔
امام بخاری ؒ نے یہ عنوان اس لیے قائم کیا ہے کہ جن روایات میں تشبیک کی ممانعت ہے۔
ان کی صحت محل نظر ہے یا وہ ممانعت حالت نماز پر محمول ہے، نیز اگر کسی صحیح مقصد کے پیش نظر کبھی ایسا کرلیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
جیسا کہ پہلی حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے اپنے ایک مقصد کی وضاحت کے لیے تشبیک فرمائی۔
امام بخاری ؒ نے ابو موسیٰ اشعری ؓ کی روایت سے ثابت کیا کہ ایسا کرنا مطلق طور پر جائز ہے۔
پھر حدیث ابوہریرہ ؓ سے ثابت فرمایا کہ مسجد میں ایسا عمل کیا جاسکتا ہے۔
اس بنا پر ابن منیر نے کہا ہے کہ ان احادیث میں کوئی تعارض نہیں، کیونکہ منع کی روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ فضول اور بے کار طور پر ایسا کرنا منع ہے، اگر کسی حکمت کے پیش نظر ایسا کیا جائے تو جائز ہے، مثلاً: اپنے مدعا کی وضاحت کے لیے جیسا کہ عبداللہ بن عمرو ؓ کی حدیث میں ہے، یا تفہیم کے لیے تمثیل کے طور پر معنویات کو محسوسات میں تبدیل کرنے کے لیے ایسا کیاجائے۔
جیسا کہ ابوموسیٰ اشعری ؓ کی روایت میں ہے کہ آپ نے مسلمانوں کو باہم شیر وشکر رہنے کے متعلق بیان فرمایا، پھر ہاتھوں کو قینچی بناکر بتایا کہ مسلمان باہمی طور پر ایسےملے جلے رہتے ہیں جس طرح عمارت کے پتھر ایک دوسرے کو اٹھائے رہتے ہیں، یاگہرے غور وخوض کی وجہ سے بے ساختہ ایسا ہوجائے۔
جیسا کہ ابوہریرہ ؓ کی حدیث میں ہے ایسے حالات میں تشبیک کی ممانعت نہیں ہے۔
نوٹ:۔
حدیث ابوہریرہ ؓ سےمتعلق دیگر مباحث اپنے مقام پر آئیں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
اللہ اب بھی اہل اسلام کو سمجھ دے کہ وہ اپنے پیارے رسول ﷺ کی ہدایت پر عمل کرکے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کریں۔
مظلوم کی مدد کرنا اسے تقویت دیتا ہے۔
اس حدیث کے مطابق معاشرے کا ہر فرد محبت و اخوت سے ایک دوسرے کو ملائے اور نفرتیں پھیلا کر انہیں جدا جدا نہ کرے۔
رسول اللہ ﷺ نے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیاں میں ڈال کر اس عمل کی تقویت کو سمجھایا ہے۔
بعض احادیث میں اس کیفیت کو "تشبیک شیطان" قرار دیا گیا ہے لیکن یہ اس وقت ہے جب بطور عبث اور بے ہودہ حرکت کیا جائے۔
جب کسی کو کوئی بات سمجھانی مقصود ہو تو انگلیوں کی مذکورہ کیفیت بنانا جائز اور درست ہے۔
واللہ أعلم
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومن، مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے "، نیز فرمایا: " امانت دار خازن جو خوش دلی سے وہ چیز دے جس کا اسے حکم دیا گیا ہو تو وہ بھی صدقہ دینے والوں میں سے ایک ہے۔" [سنن نسائي/كتاب الزكاة/حدیث: 2561]
(2) ’’صدقہ کرنے والوں میں۔‘‘ کیونکہ ظاہراً تو صدقہ وہی کر رہا ہے۔ صدقہ کرنے والوں سے مراد سب صدقہ کرنے والے یا یہ دو شخص مالک اور خزانچی ہیں۔ یاد رہے کہ مالک کو اس کی ملکیت کی بنا پر ثواب ملے گا اور خزانچی کو اس کے فعل پر ضروری نہیں کہ دونوں ثواب میں برابر ہوں۔
اور مالک کی طرف سے مالک کے حکم کے مطابق وہ مال خرچ کرنے میں وکیل ہوا۔
یہی منشائے باب ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ خازن جو خزانے پر مقرر ہے،جب خوش دلی اور دیانت داری کے ساتھ ادائیگی کرتا ہے تو اسے بھی صدقہ کرنے والوں میں شمار کیا جائے گا، یعنی اس کو مالک کے برابر ثواب ملے گا کہ اس نے مالک کے حکم کو بخوشی قبول کیا اور اسے بجالایا۔
مالک کی طرف سے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے مال خرچ کرنے میں وہ کیل ہے، امام بخاری ؒ کے قائم کردہ عنوان کا بھی یہی مقصد ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «قال الاسماعیل: لیس فى الحدیثین جمیعا معنى الاجارۃ، وقال الداؤدی: لیس حدیث الخازن الأمین من ہذا الباب لأنہ لا ذکر للاجارۃ فیہ۔»
علامہ اسماعیلی اور داؤدی رحمہما اللہ کہتے ہیں کہ امام بخاری رحمہ اللہ اس باب اجارۃ میں یہ حدیث کیوں لائے؟ جب کہ حدیث مذکورہ میں اجارہ کا کوئی بھی ذکر نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ترجمۃ الباب تین اجزاء پر قائم ہے: ① نیک مرد کو مزدوری پر لگانا۔
② الخازن الامین یعنی خزانچی جو امین ہو۔
③ اس کو استعمال نہ کیا جائے جو خود ارادہ رکھتا ہو۔
پہلے جزء کے لیے قرآن مجید کی آیت پیش فرمائی جس سے مناسبت واضح ہے۔
دوسرے جزء کے لیے سیدنا ابوموسی الاشعری رضی اللہ عنہ کی حدیث پیش فرمائی، جس کے بارے میں امام اسماعیلی اور داؤدی نے اعتراض کیا ہے، ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت کے لیے، اور ان دونوں بزرگوں کے اعتراض کو دور کرنے کے لیے علامہ ابن التین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «إنما أراد البخاری أن الخازن لا شیئ لہ فى المال وإنما ہو أجیر» [فتح الباری، ج 5، ص: 379]
"یعنی امام بخاری رحمہ اللہ کی مراد وہ خازن ہے کہ جمع شدہ مال میں اس کی اپنی کوئی چیز نہ ہو اور ظاہر ہے کہ وہ اجیر ہی ہوا کرتا ہے۔"
علامہ کرمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: «ودخول ہذا الحدیث فى باب الإجارۃ للاشارۃ إلى أن خازن مال الغیر کالأجیر لصاحب المال۔» [الکواکب الدرادی، ج 10، ص: 97]
"امام بخاری رحمہ اللہ کا اس باب میں اس حدیث کا داخل کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خازن وہ ہوتا ہے جو غیر کے مال پر رکھا جاتا ہے، جیسے کہ مزدور صاحب مال کے لیے۔"
بعین قریب قریب یہی مناسبت ابن بطال رحمہ اللہ نے بھی دی ہے، آپ رقمطراز ہیں: «إنما أدخلہ فى ہذا الباب، لأن من المستوجر على شیئ فہو أمین فیہ، ولیس علیہ شیئ من ضمان أن فسد أو تلف، إلا إن کان بتضییعہ۔» [شرح ابن بطل، ج 6، ص: 385]
ان اقتباسات سے واضح طور پر ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ظاہر ہوتی ہے۔
ترجمۃ الباب کا تیسرا جزء جسے علامہ عبدالحق الہاشمی رحمہ اللہ نے "لب اللباب" میں ذکر فرمایا کہ: "تیسرے جزء کی مناسبت ترجمۃ الباب سے ان الفاظوں کے ساتھ ہے: «ومن لم یستعمل من أرادہ» " [لب اللباب، ج 2، ص187]
ضروری وضاحت: امام بخاری رحمہ اللہ ترجمۃ الباب اور حدیث کے ذریعے یہ سمجھانے کی کو شش فرما رہے ہیں کہ آدمی اپنے آپ کو اجیر بننے کے لیے پیش کرے اور دوسرا شخص اس کو اجیر رکھنے سے انکار کرے تو اس کی اصل بھی سنت میں موجود ہے۔
لیکن یہ قانون نہیں ہے، بسا اوقات اگر کوئی شخص خود درخواست کرے تو اس کی درخواست قبول بھی کی جا سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: «﴿اجْعَلْنِی عَلَى خَزَائِنِ الْأَرْضِ إِنِّی حَفِیظٌ عَلِیمٌ﴾» [یوسف: 55] "آپ مجھے ملک کے خزانوں پر مقرر کر دیجئے، میں حفاظت کرنے والا اور باخبر ہوں۔"
صاحب الابواب والتراجم لکھتے ہیں کہ: «وقد سأل بعض أصحاب النبى صلى اللہ علیہ وسلم الامامۃ فقال: اجعلنی امام قومی، فقال أنت امامہم واقتد بأضعفہم» [سنن أبى داؤد، رقم الحدیث: 531]
"یقیناً بعض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ آپ ہمیں اپنی قوم کا امام مقرر کر دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "آپ ان کے امام ہیں اور ان کے ضعیف ترین کی اقتدا (رعایت) کرنا۔" [الأبواب والتراجم، ج 3، ص: 665] واللہ اعلم
کسی کے مال کا خزانچی، صاحب مال کا اجیر (مزدور)
ہوتا ہے۔
اس مناسبت سے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو اجارے کے باب میں ذکر کیا ہے۔
ہمارے رجحان کے مطابق "امین خازن" عام معنوں میں استعمال ہوا ہے، یعنی جو بھی کسی ادائیگی پر مامور ہے اور ادائیگی ٹھیک ٹھیک کرتا ہے، لوگوں کا جو حق بنتا ہے وہ پورا پورا ادا کرتا ہے۔
اگرچہ وہ سرکار کے خزانے سے دے رہا ہوتا ہے لیکن پھر بھی خرچ کرنے کے ثواب کا مستحق ٹھہرتا ہے۔
ایسے آدمی کا امانت دار ہونا انتہائی ضروری ہے، بصورت دیگر بہت سے نقصانات کا اندیشہ ہے۔
"حضرت" امین احسن اصلاحی کی بھی سنتے جائیے، فرماتے ہیں: ’’باب الاجارہ سے اس روایت کا تعلق نہایت بعید ہے۔
‘‘ (تدبرحدیث: 548/1)
کاش! اصلاحی صاحب کسی ماہر فن،راسخ العلم محدث کے سامنے زانوئے تلمذتہ کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاص کے ساتھ ان سے حدیث پڑھتے تو ایسی ناپختہ باتیں لکھنے کی جرأت نہ کرتے۔
(1)
صاحب مال اور اس کے حکم کی بجا آوری کرنے والا دونوں ثواب میں شریک ہوں گے، فرق یہ ہو گا کہ خادم کو اضافی ثواب نہیں ملے گا جبکہ مالک کو دس گناہ اضافی ثواب بھی دیا جائے گا۔
(2)
اس حدیث میں نوکر یا خازن کو ثواب ملنے کی چند ایک شرائط بیان ہوئی ہیں: ٭ پہلی یہ کہ وہ مسلمان ہو کیونکہ کافر کی نیت کا اعتبار نہیں۔
٭ دوسری یہ کہ وہ امانت دار ہو کیونکہ خیانت پیشہ ثواب سے محروم ہو گا۔
٭ تیسری یہ کہ وہ حکم کی بجا آوری کرنے والا ہو اس میں کمی بیشی کا مرتکب نہ ہو۔
٭ چوتھی یہ کہ وہ خوشی سے صدقہ کرے، کیونکہ دل کی گھٹن سے ثواب ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔
٭ پانچویں یہ کہ وہ مالک کے حکم کے مطابق اسی کو صدقہ دے جسے دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
حصول ثواب کے لیے مذکورہ شرائط کو ملحوظ رکھنا ہو گا۔
(فتح الباري: 382/3)
اور دونوں کو مستقل اجر ملے گا وہ ایک دوسرے کے اجر ملےگا۔
وہ ایک دوسرے کے کمی کا باعث نہیں ہوں گے۔
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " امانت دار خازن جو حکم کے مطابق پورا پورا خوشی خوشی اس شخص کو دیتا ہے جس کے لیے حکم دیا گیا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1684]
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ امانت دارخزانچی بڑی فضیلت کا مالک ہے۔ خزانچی سے مراد وہ فرد ہے جو کسی بھی ادائیگی پر مامور ہے اور وہ ادائیگی امانت داری کے ساتھ مقدار اور معیار سو فیصد ٹھیک ادا کرتا ہے تو وہ بھی صدقہ کرنے والے کی طرح ہے۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ ادائیگی کرتے وقت فراخ دل ہوتا ہے نہ کہ تنگ دل اور نا خوش۔ کتنا خوش قسمت ہے وہ خزانچی جوامانت دار ہے۔ ڈبل فائدہ لے رہا ہے نیکی بھی اور اپنی تنخواہ بھی۔ کل قیامت کو جنت بھی ملے گی۔ ان شاء اللہ۔ جو امانت دار نہ ہو وہ دنیا میں بھی ذلیل اور آخرت میں جہنم۔ اللہ تعالیٰ ہمیں محفوظ فرمائے۔ آمین
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مومن آپس میں ایک دوسرے کے بھائی بھائی ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کی خیر خواہی کرتے ہیں۔ نبی مہربان صلی اللہ علیہ وسلم نے کس قدر واضح امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد میں رہنے کی تلقین فرمائی۔ اللہ اکبر سازشیں کی جاتی ہیں۔ لوگوں کو ان کے خلاف کرنے کے لیے جھوٹ اور چاپلوی جیسے کبیرہ گناہ کاسہارا لیا جاتا ہے۔ اس لیے اتفاق و اتحاد کے لیے شرط ہے کہ وہ مومن ہوں۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ جو اپنے مسلمان بھائیوں کی تائید کرنے کی بجائے ان کے خلاف سازشیں اور پروپیگنڈہ کرتے ہیں وہ مومن نہیں ہیں۔ مومن اتفاق و اتحاد کی دعوت دینے والے ہوتے ہیں۔