شعب الایمان — حدیث نمبر 7267

باب: ایمان کی شاخوں میں سے ترپنویں شاخ: نیکی اور تقویٰ پر باہم تعاون کا باب۔

الثالث والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى

حدیث نمبر: 7267
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ رَاشِدٍ الدِّمَشْقِيِّ ، أَنَّهُمْ جَلَسُوا لِابْنِ عُمَرَ قَالَ : فَمَا رَأَيْتُهُ أَرَادَ الْجُلُوسَ مَعَنَا حَتَّى قُلْنَا : هَلُمَّ إِلَى الْمَجْلِسِ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : فَرَأَيْتُهُ يَذْمُمُ ، قَالَ : فَجَلَسَ فَسَكَتْنَا فَلَمْ يَتَكَلَّمْ مِنَّا أَحَدٌ . فَقَالَ : مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُونَ ؟ أَلَا تَقُولُونَ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ؟ فَإِنَّ الْوَاحِدَ بِعَشَرَةٍ ، وَالْعِشْرَةَ بِمِائَةٍ ، وَالْمِائَةَ بِأَلْفٍ ، وَمَا زِدْتُمْ زَادَكُمُ اللَّهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ ، وَمَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَلَيْسَ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ ، وَلَكِنَّهَا الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ ، وَمَنْ خَاصَمَ فِي بَاطِلٍ وَهُوَ يَعْلَمُهُ لَمْ يَزَلْ فِي سُخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ ، وَمَنْ قَالَ فِي مُؤْمِنٍ مَا لَيْسَ فِيهِ أَسْكَنَهُ اللَّهُ رَدْغَةَ الْخَبَالِ حَتَّى يَخْرُجَ مِمَّا قَالَ " .
ترجمہ

یحییٰ بن راشد دمشقی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے (ان کی آمد پر) بیٹھ گئے، میں نے نہیں دیکھا کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہوں، یہاں تک کہ ہم نے کہا: ”اے ابو عبد الرحمن! مجلس میں تشریف لائیے۔“ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ وہ کچھ ہچکچاہٹ محسوس کر رہے تھے، پھر وہ بیٹھ گئے تو ہم خاموش رہے اور ہم میں سے کوئی نہ بولا۔ تو انہوں نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ بولتے نہیں؟ کیا تم «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» ”اللہ پاک ہے اور اپنی حمد کے ساتھ ہے“ نہیں کہتے؟ کیونکہ ایک نیکی کا بدلہ دس گنا، دس کا سو گنا اور سو کا ہزار گنا ہے، اور تم جتنا اضافہ کرو گے اللہ تمہیں اور زیادہ عطا فرمائے گا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ‘جس شخص کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کے درمیان حائل ہو گئی تو اس نے اللہ کے حکم میں اس کی مخالفت کی۔ اور جو شخص اس حال میں مرا کہ اس پر قرض ہے تو (قیامت کے دن ادائیگی) دینار و درہم سے نہیں ہو گی بلکہ نیکیوں اور برائیوں سے ہو گی۔ اور جو شخص کسی باطل معاملے میں جھگڑا کرے جبکہ وہ اسے جانتا ہو تو وہ برابر اللہ کی ناراضی میں رہتا ہے یہاں تک کہ باز آ جائے۔ اور جو شخص کسی مومن کے بارے میں ایسی بات کہے جو اس میں نہیں ہے تو اللہ اسے ردغۃ الخبال یعنی جہنمیوں کے خون اور پیپ کے کیچڑ میں ٹھہرائے گا یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل آئے۔’“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والخمسون من شعب الايمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى / حدیث: 7267
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7673
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 3597) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (3611) (سنن أبي داود 3597) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 124) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 4/ 23 رقم 3597، 4/ 23 وفم 3598، والحاكم فى (المستدرك) 2/ 27، 4/ 383، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 6/ 82، 8/ 332، وأحمد فى (مسنده) 2/ 70، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 778 رقم 2320، والخطيب فى (تاريخه) 8/ 379، والواحدي فى (الوسيط) 1/ 177/ 2»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3597 | سنن ابن ماجه: 2320 | سنن ابن ماجه: 2414 | شعب الإيمان: 6309
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• زهير هو ابن معاوية، وقع في نسخة "ن" (عمار بن عرفة) ومو خطأ.
• يحيى بن راشد بن مسلم الليثى أبوهاشم الطويل الدمشعقي، ثقة، من الرابعة (د).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3597 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جھگڑے میں حقیقت جاننے سے پہلے کسی ایک فریق کی مدد کرنا بڑا گناہ ہے۔`
یحییٰ بن راشد کہتے ہیں کہ ہم عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے انتظار میں بیٹھے تھے، وہ ہمارے پاس آ کر بیٹھے پھر کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: " جس نے اللہ کے حدود میں سے کسی حد کو روکنے کی سفارش کی تو گویا اس نے اللہ کی مخالفت کی، اور جو جانتے ہوئے کسی باطل امر کے لیے جھگڑے تو وہ برابر اللہ کی ناراضگی میں رہے گا یہاں تک کہ اس جھگڑے سے دستبردار ہو جائے، اور جس نے کسی مؤمن کے بارے میں کوئی ایسی بات کہی جو اس میں نہیں تھی تو اللہ اس کا ٹھکانہ جہنمیوں میں بنائے گا یہاں تک کہ اپنی کہی ہوئ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3597]
فوائد ومسائل:
فائدہ: اس کا مطلب یہ بھی ہےکہ جب مقدمہ قاضی تک پہنچ جائے تو پھر تنفیذ حدود میں رکاوٹ بننا یا سفارش کرنا حرام ہے۔
اور اسی طرح جاہلی عصبیت کا شکار ہوجانا یا مسلمانوں پر تہمت لگانا بہت بڑے اور بُراے جرائم ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3597 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2320 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جس نے دوسرے کے مال پر دعویٰ کر کے اس میں جھگڑا کیا اس پر وارد وعید کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو کسی جھگڑے میں کسی کی ناحق مدد کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس سے ناراض رہے گا یہاں تک کہ وہ (اس سے) باز آ جائے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2320]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
لوگوں کےآپس کےاختلافات میں ہر شخص کو چاہیے کہ اس شخص کی حمایت کرے جس کا موقف درست ہو اور جو غلطی پر ہو اسے سمجھائے اور منع کرے۔

(2)
ظالم کی حمایت اور مدد کرنا بڑا گناہ ہے۔

(3)
حق کی حمایت میں دوستی یا رشتے داری کے تعلقات کو رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ ارشاد ہے: ﴿يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنوا كونوا قَوّامينَ بِالقِسطِ شُهَداءَ لِلَّـهِ وَلَو عَلىٰ أَنفُسِكُم أَوِ الوالِدَينِ وَالأَقرَ‌بينَ ۚ إِن يَكُن غَنِيًّا أَو فَقيرً‌ا فَاللَّـهُ أَولىٰ بِهِما ۖ فَلا تَتَّبِعُوا الهَوىٰ أَن تَعدِلوا ۚ وَإِن تَلووا أَو تُعرِ‌ضوا فَإِنَّ اللَّـهَ كانَ بِما تَعمَلونَ خَبيرً‌ا ﴾ (النساء 4: 135)
 ’’اے ایمان والو! عدل وانصاف پر مضبوطی سے جم جانے والے اور خوشنودی موﻻ کے لئے سچی گواہی دینے والے بن جاؤ، گو وه خود تمہارے اپنے خلاف ہو یا اپنے ماں باپ کے یا رشتہ دار عزیزوں کے، وه شخص اگر امیر ہو تو اور فقیر ہو تو دونوں کے ساتھ اللہ کو زیاده تعلق ہے، اس لئے تم خواہش نفس کے پیچھے پڑ کر انصاف نہ چھوڑ دینا اور اگر تم نے کج بیانی یا پہلو تہی کی تو جان لو کہ جو کچھ تم کرو گے اللہ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2320 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2414 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قرض کی شناعت اور اس پر وعید کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو مر جائے اور اس کے ذمہ کسی کا کوئی دینار یا درہم ہو تو (قیامت میں) جہاں دینار اور درہم نہیں ہو گا، اس کی نیکیوں سے ادا کیا جائے گا۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2414]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اگر وارث قرض ادا نہ کریں تومیت پر اس کےذمے داری باقی رہتی ہے جس کی وجہ سے اسے قیامت کےدن مشکل پیش آئے گی۔

(2)
حقوق العباد کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

(3)
نیکیوں سے ادائیگی کی صورت یہ ہے کہ جس قدر قرض ہوگا اس کے مطابق مقروض کی نیکیاں قرض خواہ کو دے دی جائیں گی اگر مقروض کے پاس نیکیاں نہ ہوئیں یا اس کےقرض سےکم ہوئیں توقرض خواہ کےاس قدر گناہ مقروض کےسرڈال دیے جائیں گے۔

(4)
نیکیاں کر لینے کےبعد ان کو ضائع ہونے سے بچانا چاہیے اورایسے اعمال سے پرہیز کرنا چاہیے جن سے نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں، مثلاً: ظلم، حسد، کسی کےساتھ نیکی کرکےاسے احسان جتلانا وغیرہ۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2414 سے ماخوذ ہے۔