شعب الایمان — حدیث نمبر 7265
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ترپنویں شاخ: نیکی اور تقویٰ پر باہم تعاون کا باب۔
الثالث والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الْعُمَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فِي جَمَاعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ ، إِذْ جَاءَتِ امْرَأَةٌ لَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَةٌ ، فَلَمْ يَجِدْ لَهَا مَسَاغًا ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ مَجْلِسِهِ ، فَقَالَ لَهَا : هَلُمَّ تَكَلَّمِي بِحَاجَتِكِ ، فَقَامَتْ فِي مَقَامِهِ ، فَكَلَّمَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَاجَتِهَا ثُمَّ انْصَرَفَتْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَلْ بَيْنَكَ وَبَيْنَهَا قَرَابَةٌ ؟ " قَالَ : لَا ، قَالَ : " فَعَرَفْتَهَا ؟ " قَالَ : لَا ، قَالَ : " فَرَحِمْتَهَا ؟ " قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " رَحِمَكَ اللَّهُ كَمَا رَحِمْتَهَا " .
تَفَرَّدَ بِهِ : زِيَادُ بْنُ أَنَسٍ .
وَقَدْ رَوَى مَعْنَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُدَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، نَقَلْنَاهُ فِي بَابِ مُقَارِبَةِ أَهْلِ الدِّينِ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کی ایک جماعت میں تشریف فرما تھے کہ ایک عورت آئی جسے رسول اللہ ﷺ سے کوئی کام تھا، لیکن اسے (آپ ﷺ تک پہنچنے کی) کوئی گنجائش نہ ملی۔ چنانچہ ایک آدمی اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا اور اس سے کہا: ”آؤ، اپنی ضرورت بیان کرو۔“ تو وہ اس کی جگہ بیٹھ گئی اور رسول اللہ ﷺ سے اپنی ضرورت بیان کی، پھر لوٹ گئی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس آدمی سے فرمایا: ”کیا تمہارے اور اس کے درمیان کوئی رشتہ داری ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اسے جانتے ہو؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تمہیں اس پر رحم آیا؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تم پر رحم فرمائے جس طرح تم نے اس پر رحم کیا۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس روایت میں زیاد بن ابی حسان منفرد ہیں۔“
”اور اس کے ہم معنی روایت عبداللہ بن بدیل نے ابن المنکدر سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، جسے ہم نے «باب مقاربة أهل الدین» میں نقل کیا ہے۔“