شعب الایمان — حدیث نمبر 7193
باب: ان احادیث کا بیان کہ جو قدرت رکھتا ہو اس پر اپنی قدرت کے مطابق نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا واجب ہے، اور اسے ترک کرنے میں کیا فساد ہے۔
أحاديث في وجوب الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر على من قدر عليهما بما قدر عليه ، وما في ترك ذلك من الفساد
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ - إِمْلَاءً عَلَيْنَا مِنْ حِفْظِهِ سَنَةَ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ وَثَلَاثِمِائَةٍ - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ اللَّهَ سُبْحَانَهُ يُنْزِلُ سَطْوَاتَهُ بِأَهْلِ الْأَرْضِ ، وَفِيهِمُ الصَّالِحُونَ ، فَيَهْلِكُونَ بِهَلَاكِهِمْ ؟ فَقَالَ : " يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَنْزَلَ سَطْوَتَهُ عَلَى أَهْلِ نِقْمَتِهِ فَوَافَتْ ذَلِكَ آجَالَ قَوْمٍ صَالِحَيْنِ ، فَأُهْلِكُوا بِهَلَاكِهِمْ ، ثُمَّ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ وَأَعْمَالِهِمْ " .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ سبحانہ زمین والوں پر اپنی گرفت نازل فرماتا ہے جبکہ ان میں نیک لوگ بھی ہوتے ہیں، تو کیا وہ بھی ان کے ساتھ ہلاک ہو جاتے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! جب اللہ تعالیٰ اپنی گرفت کے مستحق لوگوں پر اسے نازل فرماتا ہے اور اسی وقت کچھ نیک لوگوں کی اجل بھی آ پہنچتی ہے تو وہ ان کے ساتھ ہلاک ہو جاتے ہیں، پھر انہیں ان کی نیتوں اور ان کے اعمال کے مطابق اٹھایا جائے گا۔“
• عمرو بن عثمان بن سيار الكلابي مولاهم، الرقي، ضعيف، وكان قد عمي، من كبار العاشرة (ق).