شعب الایمان — حدیث نمبر 719
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْفَوَارِسِ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : اتَّقُوا النَّارَ وَاعْمَلُوا خَيْرًا فَإِنِّي سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَعْقِلٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ " .
أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ .
وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ .ابو اسحاق رحمہ اللہ نے فرمایا: ”آگ سے بچو اور نیک عمل کرو،“ کیونکہ میں نے عبداللہ بن معقل رحمہ اللہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو۔“
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے «الصحیح» میں شعبہ رحمہ اللہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔
اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے ابو اسحاق رحمہ اللہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
• عبد الله بن معقل بن مقرن المزني، أبو الوليد الكوفي (م ٨٨ هـ) ثقة، من كبار الثالثة (ع).