شعب الایمان — حدیث نمبر 7188
باب: ان احادیث کا بیان کہ جو قدرت رکھتا ہو اس پر اپنی قدرت کے مطابق نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا واجب ہے، اور اسے ترک کرنے میں کیا فساد ہے۔
أحاديث في وجوب الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر على من قدر عليهما بما قدر عليه ، وما في ترك ذلك من الفساد
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ مَالِكٍ قَالَ : إِنَّ اللَّهَ ، عَزَّ وَجَلَّ أَمَرَ بِقَرْيَةٍ أَنْ تُعَذَّبَ فَضَجَّتِ الْمَلَائِكَةُ ، قَالَتْ : إِنَّ فِيهِمْ عَبْدَكَ فُلَانًا ، قَالَ : أَسْمِعُونِي ضَجِيجَهُ ، فَإِنَّ وَجْهَهُ لَمْ يَتَمَعَّرْ غَضَبًا لِمَحَارِمِي .
هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ مِنْ قَوْلِ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرٍ ضَعِيفٍ مَرْفُوعًا كَمَا .امام مالک بن دینار رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے ایک بستی کو عذاب دینے کا حکم دیا تو فرشتے چیخ اٹھے اور عرض کیا: اس بستی میں تیرا فلاں بندہ بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس کی چیخ و پکار مجھے سناؤ، کیونکہ میری حرمتوں (کی پامالی) پر غصے سے اس کا چہرہ کبھی متغیر نہیں ہوا۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”یہ مالک بن دینار رحمہ اللہ کے قول کے طور پر محفوظ ہے، اور ایک دوسری ضعیف سند سے مرفوعاً بھی مروی ہے، جیسا کہ (آگے آ رہا ہے)۔“
• سيار هو ابن حاتم العنزي.
• مالك هو ابن دينار.