شعب الایمان — حدیث نمبر 7178
باب: ان احادیث کا بیان کہ جو قدرت رکھتا ہو اس پر اپنی قدرت کے مطابق نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا واجب ہے، اور اسے ترک کرنے میں کیا فساد ہے۔
أحاديث في وجوب الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر على من قدر عليهما بما قدر عليه ، وما في ترك ذلك من الفساد
وَبِإِسْنَادِهِ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بِفَارِسَ ، فَأَتَاهُ نَعْيُ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، فَأَتَيْنَاهُ نُعَزِّيهِ .
فَقَالَ : مَاتَ أَخِي الْأَسْوَدُ ثُمَّ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا ، وَيَبْقَى أَصْحَابُ الرِّيَبِ ، قَالُوا : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ : وَمَا أَصْحَابُ الرِّيَبِ ؟ قَالَ : قَوْمٌ لَا يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلَا يَنْهُونَ عَنِ الْمُنْكَرِ .جامع بن شداد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں فارس میں عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ کے پاس تھا کہ انہیں اسود بن یزید رحمہ اللہ کی وفات کی خبر ملی، تو ہم ان کے پاس تعزیت کے لیے آئے۔
انہوں نے کہا: ”میرے بھائی اسود فوت ہو گئے۔“ پھر کہا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نیک لوگ آگے آگے رخصت ہوتے جاتے ہیں اور شک و شبہ والے لوگ باقی رہ جاتے ہیں۔“ لوگوں نے پوچھا: ”اے ابو عبدالرحمن! شک و شبہ والے لوگ کون ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ لوگ جو نہ نیکی کا حکم دیتے ہیں اور نہ برائی سے روکتے ہیں۔“