شعب الایمان — حدیث نمبر 7173
باب: ان احادیث کا بیان کہ جو قدرت رکھتا ہو اس پر اپنی قدرت کے مطابق نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا واجب ہے، اور اسے ترک کرنے میں کیا فساد ہے۔
أحاديث في وجوب الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر على من قدر عليهما بما قدر عليه ، وما في ترك ذلك من الفساد
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ فِرَاسٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ . . . فَذَكَرَ هَذَا الْإِسْنَادَ وَزَادَ فِي أَوَّلِ الْحَدِيثِ : " لَا يَقِفَنَّ عِنْدَ رَجُلٍ يَقْتُلُ مَظْلُومًا ، فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَ حِينَ لَمْ يَدْفَعُوا عَنْهُ ، وَلَا يَقِفَنَّ عِنْدَ رَجُلٍ يَضْرِبُ مَظْلُومًا ، فَإِنَّ اللَّعْنَةَ تَنْزِلُ عَلَى مَنْ حَضَرَ " قَالَ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَنْبَغِي لِامْرِئٍ شْهَدُ مَقَامًا فِيهِ مَقَالُ حَقٍّ إِلَّا تَكَلَّمَ فِيهِ ، فَإِنَّهُ لَنْ يُقَدِّمَ أَجَلَهُ ، وَلَنْ يَحْرِمَهُ رِزْقًا هُوَ لَهُ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے ساتھ روایت ہے، اور حدیث کے شروع میں یہ اضافہ ہے: ”کوئی شخص ہرگز ایسے آدمی کے پاس نہ ٹھہرے جسے ظلم سے قتل کیا جا رہا ہو، کیونکہ جو لوگ وہاں موجود ہوں اور اس کا دفاع نہ کریں ان پر لعنت نازل ہوتی ہے۔ اور کوئی شخص ہرگز ایسے آدمی کے پاس نہ ٹھہرے جو کسی مظلوم کو مار رہا ہو، کیونکہ وہاں موجود لوگوں پر لعنت نازل ہوتی ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی شخص کے لیے مناسب نہیں کہ وہ ایسی جگہ حاضر ہو جہاں حق بات کہنے کا موقع ہو اور وہ اس میں بات نہ کرے، کیونکہ حق بات کہنا نہ اس کی موت کو قریب کرے گا اور نہ اس کے مقدر کے رزق سے اسے محروم کرے گا۔“
• أبو عبيد هو القاسم بن سلام الهروي صاحب "غريب الحديث"، والحديث ذكره الديلمي في "مسند الفردوس" مفرقا (٥/ ١٢٢، ١٣٨) عن ابن عباس به. أخرجه الطبراني في "الكبير" (١١/ ٢٦٠ رقم ١١٦٧٥) وابن كثير في "البداية والنهاية" (٩/ ٢٦٠) من طريق أسد بن عطاء عن عكرمة به. وذكره الهيثمي في "مجمع الزوائد" (٦/ ٢٨٤) وقال: رواه الطبراني في "الكبير" وفيه أسد بن عطاء قال الأزدي: مجهول ومندل وثقه أبو حاتم وغيره وضعفه أحمد وغيره وبقية رجاله ثقات.