شعب الایمان — حدیث نمبر 7134
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکاونویں شاخ: لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کا باب۔
الحادي والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الحكم بين الناس
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْغَضَائِرِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَبِشْرُ بْنُ مُوسَى قَالَا : حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ - رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَزِيرَةِ - سَمِعْتُهُ مِنْهُ غَيْرَ مُرَّةٍ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَيْلَةً : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا بَقَاؤُكَ عَلَى مَا أَرَى ، أَمَّا فِي أَوَّلِ اللَّيْلِ فَأَنْتَ عَلَى حَاجَاتِ النَّاسِ ، وَأَمَّا وَسَطَ اللَّيْلِ مَعَ جُلَسَائِكَ ، وَأَمَّا آخِرُ اللَّيْلَةِ فَاللَّهُ أَعْلَمُ إِلَى مَا تَصِيرُ ، قَالَ : فَضَرَبَ عَلَى كَتِفِي ، وَقَالَ : " وَيْحَكَ يَا مَيْمُونُ ، إِنِّي وَجَدْتُ لِقَاءَ الرِّجَالِ يُلَقِّحُ أَلْبَابَهُمْ " .میمون بن مہران رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے ایک رات امام عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے کہا: ’اے امیر المومنین! جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں اس حال میں آپ کیسے باقی رہ سکیں گے؟ رات کے ابتدائی حصے میں آپ لوگوں کی ضرورتوں میں مصروف ہوتے ہیں، رات کے درمیانی حصے میں اپنے ہم نشینوں کے ساتھ ہوتے ہیں، اور رات کے آخری حصے کا تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ آپ کس کام میں لگتے ہیں۔‘ تو انہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ’میمون! تم پر افسوس، میں نے پایا ہے کہ لوگوں سے ملاقات ان کی عقلوں کو بارآور کر دیتی ہے۔‘“
• عبد الله بن أبي هلال رجل من أهل الجزيرة لم أعرفه.