شعب الایمان — حدیث نمبر 7124
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکاونویں شاخ: لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کا باب۔
الحادي والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الحكم بين الناس
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ رَجُلٍ ، مِنْ آلِ أَبِي رَبِيعَةَ ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، حِينَ اسْتُخْلِفَ قَعَدَ فِي بَيْتِهِ حَزِينًا فَدَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ ، فَأَقْبَلَ عَلَى عُمَرَ يَلُومُهُ ، فَقَالَ : أَنْتَ كَلَّفْتَنِي هَذَا ، وَشَكَا إِلَيْهِ الْحُكْمَ بَيْنَ النَّاسِ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : أَوَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ الْوَالِي إِذَا اجْتَهَدَ فَأَصَابَ الْحَقَّ فَلَهُ أَجْرَانِ ، وَإِذَا اجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ وَاحِدٌ " .
قَالَ : وَكَأَنَّهُ سَهَّلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، حَدِيثُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .آل ابی ربیعہ کے ایک شخص کو یہ بات پہنچی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب خلیفہ بنائے گئے تو غمگین ہو کر اپنے گھر میں بیٹھ رہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے تو آپ ان کی طرف متوجہ ہو کر انہیں ملامت کرنے لگے اور فرمایا: ”تم ہی نے مجھے اس ذمہ داری کی مشقت میں ڈالا ہے۔“ اور لوگوں کے درمیان فیصلے کرنے کی دشواری کی شکایت کی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے:“ ”حاکم جب اجتہاد کرے اور حق کو پہنچ جائے تو اس کے لیے دو اجر ہیں، اور جب اجتہاد کرے اور خطا کر جائے تو اس کے لیے ایک اجر ہے۔“
راوی کہتے ہیں: گویا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ اس حدیث نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر معاملہ آسان کر دیا۔
• أبو عبد الله الصنعاني هو محمد بن علي بن عبد الحميد الصنعاني لم أعرفه.
• موسى بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عبد الله بن أبي ربيعة المخزومي. مقبول، من الرابعة (د س).