شعب الایمان — حدیث نمبر 7102
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچاسویں شاخ: جماعت کے طریقے کو مضبوطی سے تھامنے کا باب۔
الخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التمسك بما عليه الجماعة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : لَا يُصْلِحُ النَّاسَ إِلَّا أَمِيرٌ بَرٌّ أَوْ فَاجِرٌ ، قَالُوا : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، هَذَا الْبَرُّ فَكَيْفَ بِالْفَاجِرِ ؟ قَالَ : إِنَّ الْفَاجِرَ يُؤَمِّنُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِ السُّبُلَ ، وَيُجَاهِدُ بِهِ الْعَدُوَّ ، وَيَجْبِي بِهِ الْفَيْءَ ، وَتُقَامُ بِهِ الْحُدُودُ ، وَيُحَجُّ بِهِ الْبَيْتُ ، وَيَعْبُدُ اللَّهَ فِيهِ الْمُسْلِمُ آمِنًا حَتَّى يَأْتِيَهُ أَجَلُهُ .سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگوں کی اصلاح تو بس حکمران ہی کرتا ہے، خواہ وہ نیک ہو یا فاجر۔“ لوگوں نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! نیک حکمران کا معاملہ تو سمجھ میں آتا ہے، فاجر حکمران کا کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”فاجر حکمران کے ذریعے سے بھی اللہ عزوجل راستوں کو پرامن بنا دیتا ہے، اس کے ذریعے دشمن سے جہاد کیا جاتا ہے، مالِ فَے وصول کیا جاتا ہے، حدود قائم کی جاتی ہیں، بیت اللہ کا حج کیا جاتا ہے، اور مسلمان اس کے زیرِ سایہ امن کے ساتھ اللہ کی عبادت کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کی موت کا وقت آ جائے۔“
• ليث هو ابن أبي سليم ضعفوه، والخبر ذكره السيوطي في "الدر المنثور" (٢/ ٥٧٩) وعزاه للمؤلف وحده.