شعب الایمان — حدیث نمبر 7081
باب: فصل: ظلم پر سخت وعید کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
فصل في ذكر ما ورد من التشديد في الظلم
حدیث نمبر: 7081
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْحَمَامِيُّ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُطَبِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى بَعْضِ عُمَّالِهِ : أَمَّا بَعْدُ ، فَاتَّقِ اللَّهَ فِيمَنْ وُلِّيتَ أَمْرَهُ ، وَلَا تَأْمَنْ مَكْرِهِ فِي تَأْخِيرِ عُقُوبَتِهِ ، فَإِنَّمَا يُعَجِّلُ بِالْعُقُوبَةِ مَنْ يَخَافُ الْفَوْتَ .ترجمہ
امام ابن شہاب زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اپنے کسی عامل (گورنر) کو لکھا: ”اما بعد! جن لوگوں کا تمہیں والی بنایا گیا ہے ان کے بارے میں اللہ سے ڈرو، اور اس کی سزا میں تاخیر کی وجہ سے اس کی تدبیر (پکڑ) سے بے خوف نہ ہو جاؤ، کیونکہ سزا میں جلدی وہی کرتا ہے جسے (مجرم کے) ہاتھ سے نکل جانے کا اندیشہ ہو۔“