شعب الایمان — حدیث نمبر 7036
باب: امام اوزاعی کا منصور کے سامنے کھڑا ہونا اور اسے نصیحت کرنا۔
مقام الأوزاعي مع المنصور وعظته إياه
حدیث نمبر: 7036
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْخَيَّاطُ ، قَالَ : قَالَ ذُو النُّونِ : ثَلَاثَةٌ مِنْ أَعْلَامِ الْخَيْرِ فِي السُّلْطَانِ : تَسْوِيَةُ الْقَوِيِّ وَالضَّعِيفِ عِنْدَهُ فِي الْحَقِّ ، وَدَفْعُ ظُلْمِ الْأَصْحَابِ عَنِ الرَّعِيَّةِ ، وَنَفْيُ الْحِدَّةَ بِحُسْنِ الرَّحْمَةِ لِلْفَقِيرِ الْكَسِيرِ حَتَّى يَجْبُرَهُ .ترجمہ
ذوالنون رحمہ اللہ نے فرمایا: ”حکمران میں بھلائی کی تین علامتیں ہیں: حق کے معاملے میں اس کے نزدیک طاقتور اور کمزور کا برابر ہونا، اپنے ساتھیوں (درباریوں) کے ظلم کو رعایا سے دور رکھنا، اور شکستہ حال محتاج پر خوب مہربانی کر کے تیز مزاجی کو دور کر دینا، یہاں تک کہ وہ اس کی دل جوئی اور تلافی کر دے۔“