شعب الایمان — حدیث نمبر 7012
باب: فصل: عادل حکمران کی فضیلت اور حکمرانوں کے ظلم کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في فضل الإمام العادل وما جاء في جور الولاة
وَبِإِسْنَادِهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّ يَهُودِيًّا جَاءَ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ فَقَالَ : إِنَّ ابْنَ هُرْمُزَ ظَلَمَنِي فَلَمْ يَلْتَفِتْ إِلَيْهِ ، ثُمَّ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ فَلَمْ يَلْتَفِتْ إِلَيْهِ ، فَقَالُ لَهُ الْيَهُودِيُّ : إِنَّا نَجْدُ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي التَّوْرَاةِ أَنَّ الْإِمَامَ لَا يُشْرَكُ فِي ظُلْمٍ وَلَا جَوْرٍ حَتَّى يُرْفَعَ إِلَيْهِ ، فَإِذَا رُفِعَ إِلَيْهِ فَلَمْ يُغَيِّرْ شَرِكَ فِي الْجَوْرِ وَالظُّلْمِ ، قَالَ : فَفَزِعَ لِهَا عَبْدُ الْمَلِكِ وَأَرْسَلَ إِلَى ابْنِ هُرْمُزَ فَنَزَعَهُ .امام زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عبدالمالک بن مروان رحمہ اللہ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”ابن ہرمز نے مجھ پر ظلم کیا ہے۔“ انہوں نے اس کی طرف توجہ نہ کی، پھر اس نے دوسری بار اور تیسری بار عرض کیا، پھر بھی انہوں نے توجہ نہ دی۔ تب اس یہودی نے ان سے کہا: ”ہم اللہ عز و جل کی کتاب تورات میں پاتے ہیں کہ امام (حاکم) کسی ظلم اور زیادتی میں اس وقت تک شریک نہیں ٹھہرتا جب تک وہ اس کے سامنے پیش نہ کی جائے، پھر جب وہ اس کے سامنے پیش کر دی جائے اور وہ اسے نہ بدلے تو وہ ظلم اور زیادتی میں شریک ٹھہرتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: عبدالمالک اس بات سے گھبرا گئے، انہوں نے ابن ہرمز کو بلوا بھیجا اور اسے معزول کر دیا۔