شعب الایمان — حدیث نمبر 7009
باب: فصل: عادل حکمران کی فضیلت اور حکمرانوں کے ظلم کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في فضل الإمام العادل وما جاء في جور الولاة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، (أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ) عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِذَا بَعَثَ عُمَّالَهُ اشْتَرَطَ عَلَيْهِمْ أَلَا تَرْكَبُوا بِرْذَوْنَا ، وَلَا تَأْكُلُوا نَقِيًّا ، وَلَا تَلْبَسُوا رَقِيقًا ، وَلَا تُغْلِقُوا أَبْوَابَكُمْ دُونَ حَوَائِجِ النَّاسِ ، فَإِنْ فَعَلْتُمْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَقَدْ حَلَّتْ بِكُمُ الْعُقُوبَةُ ، ثُمَّ يُشَيِّعُهُمْ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْجِعَ قَالَ : إِنِّي لَمْ أُسَلِّطْكُمْ عَلَى دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ ، وَلَا عَلَى أَبْشَارِهِمْ ، وَلَا عَلَى أَعْرَاضِهِمْ ، وَلَا عَلَى أَمْوَالِهِمْ ، وَلَكِنَّنِي بَعَثْتُكُمْ لِتُقِيمُوا بِهِمُ الصَّلَاةَ ، وَتَقْسِمُوا فَيْئَهُمْ فِيهِمْ وَتَحْكُمُوا بَيْنَهُمْ بِالْعَدْلِ ، فَإِنْ أَشْكَلَ عَلَيْكُمْ شَيْءٌ فَارْفَعُوهُ إِلَيَّ ، أَلَا وَلَا تَضْرِبُوا الْعَرَبَ فَتُذِلُّوهَا ، وَلَا تَجْمَرُوهَا فَتَفْتِنُوهَا ، وَلَا تَعْتَلُوا عَلَيْهَا فَتَحْرِمُوهَا ، جَرِّدُوا الْقُرْآنَ .عاصم بن ابی النجود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب اپنے عاملوں کو روانہ کرتے تو ان پر یہ شرائط عائد کرتے: ”تم ترکی گھوڑے پر سوار نہ ہونا، میدے کی (عمدہ) روٹی نہ کھانا، باریک کپڑے نہ پہننا، اور لوگوں کی ضرورتوں کے سامنے اپنے دروازے بند نہ کرنا۔ اگر تم نے ان میں سے کوئی کام کیا تو تم پر سزا واجب ہو جائے گی۔“ پھر آپ رضی اللہ عنہ انہیں رخصت کرنے کے لیے ساتھ چلتے، اور جب واپس لوٹنے لگتے تو فرماتے: ”میں نے تمہیں مسلمانوں کے خونوں، ان کی کھالوں (جسموں)، ان کی عزتوں اور ان کے مالوں پر مسلط نہیں کیا، بلکہ میں نے تمہیں اس لیے بھیجا ہے کہ تم ان کے ساتھ نماز قائم کرو، ان کا مالِ فے انہی میں تقسیم کرو اور ان کے درمیان عدل کے ساتھ فیصلہ کرو۔ اگر کوئی معاملہ تم پر مشتبہ ہو جائے تو اسے میرے پاس بھیج دو۔ خبردار! عربوں کو مار مار کر انہیں ذلیل نہ کرنا، انہیں (لمبے عرصے تک سرحدوں پر) روکے نہ رکھنا کہ انہیں فتنے میں ڈال دو، اور ان کے حقوق (عطیات) میں ناحق رکاوٹ نہ ڈالنا کہ انہیں محروم کر دو، اور قرآن کو (دوسری چیزوں سے) خالص رکھو۔“
• أبو عبد الله الصنعاني هو محمد بن علي بن عبد الحميد الصنعاني، لم أجد ترجمته، مر.