شعب الایمان — حدیث نمبر 7003
باب: فصل: عادل حکمران کی فضیلت اور حکمرانوں کے ظلم کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في فضل الإمام العادل وما جاء في جور الولاة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَازِمٍ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَهْشَلٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ سَأَلُوا مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالُوا : سَلْ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنْ لَنَا عَلَمَ رِضَاهُ عَنَّا ، وَعَلَمَ سَخَطِهِ ، فَسَأَلَهُ فَقَالَ : يَا مُوسَى أَنْبِئْهُمْ أَنَّ رِضَايَ عَنْهُمْ أَنْ أَسْتَعْمِلَ عَلَيْهِمْ خِيَارَهُمْ ، وَأَنَّ سُخْطِيَ عَلَيْهِمْ أَنْ أَسْتَعْمِلَ عَلَيْهِمْ شِرَارَهُمْ .حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بنی اسرائیل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے عرض کیا: ”اپنے رب سے ہمارے لیے پوچھیے کہ وہ ہم پر اپنی رضا مندی کی علامت اور اپنی ناراضی کی علامت واضح فرما دے۔“ چنانچہ موسیٰ علیہ السلام نے اپنے رب سے سوال کیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اے موسیٰ! انہیں بتا دو کہ ان سے میری رضا مندی کی علامت یہ ہے کہ میں ان کے بہترین لوگوں کو ان پر حاکم بناؤں، اور ان پر میری ناراضی کی علامت یہ ہے کہ میں ان کے بدترین لوگوں کو ان پر حاکم بنا دوں۔“
• نهشل هو ابن سعيد بن وردان الورداني، متروك وكذبه إسحاق بن راهويه.
• الحسن هو البصري، تقدما.