شعب الایمان — حدیث نمبر 7

باب: اس بات کی دلیل کہ دل سے تصدیق اور زبان سے اقرار ایمان کی بنیاد ہیں، اور عاجزی نہ ہونے کی صورت میں کفر سے نکلنے کے لیے دونوں شرط ہیں۔

باب الدليل على أن التصديق بالقلب ، والإقرار باللسان أصل الإيمان ، وأن كلاهما شرط في النقل عن الكفر عند عدم العجز

حدیث نمبر: 7
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمَشٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى الدَّارَابَجَرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ بْنِ الْبِرِنْدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صَادِقًا مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ " .
وَرُوِّينَا فِي هَذَا الْمَعْنَى ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، وَرِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ ، وَغَيْرِهِمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ دل کی سچائی کے ساتھ گواہی دیتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“
(مصنف کہتے ہیں:) ہم نے اس مفہوم کی روایت سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا رفاعہ بن عرابہ رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر صحابہ سے بھی نبی کریم ﷺ سے روایت کی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / مقدمة / حدیث: 7
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن الترمذي 2638) , شیخ زبیر علی زئی: بخاري ومسلم, (سنن الترمذي 2638) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 96) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 3116، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3796، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21498، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 16، 1339، 1885، والطبراني فى (الصغير) برقم: 701»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن محمد بن. محمش بن علي بن داود الفقيه، أبوطاهر الزيادىِ (م ٤١٠ هـ). كان إمام أصحاب الحديث، وفقيههم ومفتيهم بنيسابور بلا مدافع، متبحرًا في علم الشروط له فيها مصنف، بصيرًا بالعربية، كثير الشأن، "محمش" على بناء (مسجد). راجع ترجمته في "السير" (١٧/ ٢٧٦ - ٢٧٨)، "طبقات السبكىِ" (٣/ ٨٢ - ٨٣)، "الوافي" (١/ ٢٧١)، "شذرات" (٣/ ١٩٢).
• أبو حامد أحمد بن محمد بن يحي بن بلال النيسابوري، (م ٣٣٠ هو المعروف بالخشاب لكونه يسكن في الخشابين، محلة بنيسابور، وكان يكره هذه النسبة، ثقة، مأمون مشهور، سمع منه الكبار، وانتهى إليه علو الإسناد، راجع "السير" (١٥/ ٢٨٤)، "الأنساب" (٥/ ١٣١)، "شذرات" (٢/ ٣٢٥)، وانظرا "تاريخ التراث العربي لفؤاد سيزكين" (١/ ٣٥٦).
• علي بن الحسن بن موسى، أبوالحسن بن أبي عيسى الدارابجردي (م ٢٦٧ هـ) - نسبة إلى درابجرد- أو- دارابجرد، محلة في أعلى نيسابور. ثقة. قال الحاكم: كان من علماء نيسابور وابن عالمهم- راجع "الأنساب" (٥/ ٢٧٠ م ٣٢٧)، وهو من رجال "التهذيب".
• محمد بن عرعرة بن البرند (بكسر الموحدة والراء وسكون النون) توفي في ٢١٣ هـ، ثقة من صغار التاسعة، (خ د س)، وفي (ن) والمطبوعة "البريد" مصحفا.
• شعبة بن الحجاج بن الورد العتكي، أبوبسطام الواسطى، (م ١٦٠ هـ)، ثقة حافظ متقن- أول من تكلم في الرجال بالعراق، (ع).
• قتادة بن دعامة السدوسي، أبوالخطاب البصري، (م ١١٩ هـ)، ثقة ثبت، هو رأس الطبقة الرابعة، (ع). وحديث معاذ أخرجه النسائي في "عمل اليوم والليلة" من طريق محمد بن جعفر، حدثنا شعبة عن قتادة به، (رقم ١١٣٤)، وأحمد في "مسنده" (٥/ ٢٢٩)، ومن طريقه الطبراني في "الكبير" (٢/ ٤٧٠ رقم ٧٩)، كما أخرجه من وجه أخر عن أنس بن مالك عن معاذ به، ومن طريق النسائي أخرجه ابن منده في "كتاب الإيمان" (١/ ٢٣٦)، وأخرجه الخطيب في "تاريخه" (٥/ ٢٨٧) من طريق أبي بدر عباد بن الوليد، ثنا محمد بن عرعرة، ثنا شعبة، عن قتادة، عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"أمن مات وهو يشهد أن لا إله إلا الله دخل الجنة" قال الخطيب: رواه أبويحيي محمد بن عبد الرحيم البزاز وابراهيم بن راشد الَادمي عن محمد بن عرعرة فقالا عن أنس عن معاذ بن جبل عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، وكذلك رواه غندر ومعاذ بن معاذ وعثمان بن عمر عن شعبة، ورواه أبوداود الطيالسي عمرو بن مرزوق عن شعبة عن قتادة عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لمعاذ بن جبل ذلك، راجع "مسند الطيالسي" (هـ ٢٦٥)، ومن طريقه أخرجه ابن منده في "كتاب الإيمان" (١/ ٢٣٥). والخلاصة أن الرواة عن شعبة اختلفوا فمنهم من جعله من مسند أنس، ومنهم من جعله من مسند معاذ بن جبل.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3222 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
3222. حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے جبرئیل ؑ نے کہا ہے: آپ کی امت کا جو فرد اس حالت میں فوت ہوکہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا یا (فرمایا کہ) وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘ حضرت ابو زر ؓ نے کہا: اگرچہ اس نے زنا اور چوری کا ارتکاب کیا ہو؟ آپ نے فرمایا: ’’خواہ وہ چوری اور زنا کا مرتکب ہی کیوں نہ ہو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3222]
حدیث حاشیہ: مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک چاہے گا تو ان کو معاف کردے گا اور اگر چاہے گا تو ان کو گناہوں کی سزا دے کر بعد میں جنت میں داخل کردے گا۔
بشرطیکہ وہ دنیا میں کبھی شرک کے مرتکب نہ ہوئے ہوں کیوں کہ مشرک کے لیے اللہ نے جنت کو قطعاً حرام کردیا ہے۔
وہ نام نہاد مسلمان غور کریں جو بزرگوں کے مزارات پر جاکر شرکیہ افعال کا ارتکاب کرتے ہیں، قبروں پر سجدہ اور طواف کرتے ہیں۔
ان کے مشرک ہونے میں کوئی شک نہیں ہے، ایسے لوگ ہرگز جنت میں نہ جائیں گے خواہ کتنے ہی نیک کام کرتے ہوں، اللہ نے اپنے نبی کریم ﷺ کے بارے میں خود فرمادیا ہے۔
﴿لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾ (الزمر: 65)
"اے رسول! اگر آپ بھی شرک کربیٹھیں تو آپ کی ساری نیکیاں برباد ہوجائیں گی اور آپ خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔
" کرمانی نے کہا کہ روایت میں ایسے گنہگاروں کے دوزخ میں نہ داخل ہونے سے مراد ان کا ہمیشگی کا دخول مراد ہے۔
ویجب التأویل بمثله جمعابین الآیات و الأحادیث۔
(کرمانی)
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3222 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3222 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3222. حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے جبرئیل ؑ نے کہا ہے: آپ کی امت کا جو فرد اس حالت میں فوت ہوکہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا یا (فرمایا کہ) وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘ حضرت ابو زر ؓ نے کہا: اگرچہ اس نے زنا اور چوری کا ارتکاب کیا ہو؟ آپ نے فرمایا: ’’خواہ وہ چوری اور زنا کا مرتکب ہی کیوں نہ ہو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3222]
حدیث حاشیہ:
1۔
مشرک کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے۔
اس کے برعکس جس شخص نے شرک کا ارتکاب نہ کیا ہو وہ بہرحال جنت میں ضرورجائے گا، خواہ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کرکے پہلے ہی مرحلے میں اسے جنت میں داخل کردے یا وہ اپنے گناہوں کی سزا بھگت کربالآخر جنت میں پہنچ جائے۔
بہرحال ایسا شخص جہنم میں ہمیشہ نہیں رہے گا۔
2۔
امام بخاری ؒنے اس حدیث سے حضرت جبریل ؑ کے وجود کو ثابت کیا ہے اور ان کی کارکردگی بیان کی ہے۔
واللہ أعلم۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3222 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5827 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5827. حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کے جسم مبارک پر سفید لباس تھا جبکہ آپ اس وقت محو استراحت تھے پھر دوبارہ خدمت ہوا تو آپ بیدار ہو چکے تھے آپ نے فرمایا: "جو کوئی لا إله إلا اللہ کہے اور اسی عقیدے پر فوت ہوجائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔" اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگر چہ اس نے زنا کیا ہو، اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو۔ میں نے پھر عرض کی: چاہے اس نے زنا کیا ہو۔ چاہے اس نے چوری کی ہو؟ آپ نے فرمایا: "چاہے اس نے زنا کیا ہو چاہے اس نے چوری کی ہو۔" میں نے پھر کہا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ چوری کی ہو، آپ نے فرمایا: ابو ذر کی ناک خاک آلود ہونے کے باوجود اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اس نے چوری کی ہو۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ جب حدیث بیان کرتے تو فرماتے: اگرچہ ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:5827]
حدیث حاشیہ: توبہ کی شرط حضرت امام بخاری نے ان کے لیے بیان کی ہے جو ان گناہوں کو گناہ نہ جان کر کریں ایسے لوگ بغیر توبہ کئے ہرگز نہیں بخشے جائیں گے ہاں اگر گناہ جان کر نادم ہو کر مرا اگرچہ تو بہ نہ کی پھر بھی کلمہ کی برکت سے بخشش کی امید ہے۔
چاہے سزا کے بعد ہی ہو کیونکہ اصل بنیاد نجات کلمہ لا إله إلا اللہ محمد رسول اللہ پڑھنا اوراس کے مطابق عمل وعقیدہ درست کرنا ہے۔
محض طوطے کی طرح کلمہ پڑھ لینا بھی کافی نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5827 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5827 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5827. حضرت ابو ذر ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کے جسم مبارک پر سفید لباس تھا جبکہ آپ اس وقت محو استراحت تھے پھر دوبارہ خدمت ہوا تو آپ بیدار ہو چکے تھے آپ نے فرمایا: "جو کوئی لا إله إلا اللہ کہے اور اسی عقیدے پر فوت ہوجائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔" اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگر چہ اس نے زنا کیا ہو، اگرچہ اس نے چوری بھی کی ہو۔ میں نے پھر عرض کی: چاہے اس نے زنا کیا ہو۔ چاہے اس نے چوری کی ہو؟ آپ نے فرمایا: "چاہے اس نے زنا کیا ہو چاہے اس نے چوری کی ہو۔" میں نے پھر کہا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ چوری کی ہو، آپ نے فرمایا: ابو ذر کی ناک خاک آلود ہونے کے باوجود اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اس نے چوری کی ہو۔ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ جب حدیث بیان کرتے تو فرماتے: اگرچہ ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:5827]
حدیث حاشیہ:
(1)
محض طوطے کی طرح لا إله إلا اللہ پڑھ لینا کافی نہیں جب تک دل و جان سے لا إله إلا اللہ نہ پڑھے اور اس کے مطابق اپنے عقیدہ و عمل کو درست نہ کرے نجات نہیں ہو گی۔
(2)
چونکہ اس حدیث میں سفید کپڑوں کے زیب تن کرنے کا ذکر ہے، اس لیے امام بخاری رحمہ اللہ نے ثابت کیا ہے کہ سفید لباس کا استعمال مشروع ہے بلکہ دیگر احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفید لباس کی ترغیب بھی دی ہے، چنانچہ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سفید لباس پہنا کرو، وہ زیادہ پاک اور زیادہ عمدہ ہے۔
‘‘ (سنن ابن ماجة، اللباس، حدیث: 3567)
سفید رنگ افضل ہے، اس لیے اہم مواقع پر اسے پہننا بہتر ہے۔
سفید لباس خوبصورت بھی ہوتا ہے اور باوقار بھی۔
اس میں میل کچیل کا جلدی پتا چل جاتا ہے، اس لیے اسے جلدی دھو لیا جاتا ہے اور زیادہ توجہ سے دھویا جاتا ہے، اس بنا پر وہ زیادہ پاک اور صاف ستھرا رہتا ہے۔
واللہ أعلم
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5827 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7487 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
7487. سیدنا ابو ذر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "میرے پاس سیدنا جبرئیل ؑ آئے اور مجھے خوشخبری دی کہ جو شخص اس حالت میں فوت ہو جائے کہ وہ کسی کو اللہ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہراتا تھا تو وہ جنت میں جائے گا۔" میں نے عرض کیا:اگرچہ وہ چوری زنا کا مرتکب ہو؟ آپ نے فرمایا: "گو وہ چوری زنا کا مرتکب ہو۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:7487]
حدیث حاشیہ: دوسری آیت میں ہے کہ (وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ) (مریم: 64)
ایک توحضرت جبریل ؑ اس وقت اترتے تھے جب اللہ کا حکم ہوتا اس لیے یہ بشارت جو انہوں نے آنحضرت ﷺ کو دی بامرالہی تھی گویا اللہ نے حضرت جبریل سے فرمایا کہ جا کر حضرت محمدﷺ کو بشارت دے دو پس باب کی مطابقت حاصل ہوگئی۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7487 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7487 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
7487. سیدنا ابو ذر ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "میرے پاس سیدنا جبرئیل ؑ آئے اور مجھے خوشخبری دی کہ جو شخص اس حالت میں فوت ہو جائے کہ وہ کسی کو اللہ کے ساتھ شریک نہیں ٹھہراتا تھا تو وہ جنت میں جائے گا۔" میں نے عرض کیا:اگرچہ وہ چوری زنا کا مرتکب ہو؟ آپ نے فرمایا: "گو وہ چوری زنا کا مرتکب ہو۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:7487]
حدیث حاشیہ:
فرشتوں کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’ہم تیرے رب کے حکم کے بغیر نازل نہیں ہوتے۔
‘‘ (مریم 64)
اس آیت سے معلوم ہوا کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام اس وقت اترتے تھے جب انھیں اللہ تعالیٰ کا حکم ہوتا، اس بنا پر حدیث میں مذکورہ بشارت بامرالٰہی تھی۔
گویا اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے فرمایا کہ جاؤ اور میرے پیغمبر کو بشارت دے دو۔
اس سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے ہم کلام ہو کر یہ پیغام دیا اور پیغام ہمیشہ کلام سے دیا جاتا ہے اور اس میں ندا بھی داخل ہے۔
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ موحد اگرچہ گناہ گار ہو آخر کار جنت کا حق دار ہوگا، خواہ اللہ تعالیٰ اسے گناہوں کی سزا دے یا معاف کر دے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7487 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 94 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں اس حال میں حاضر ہوا کہ آپؐ سوئے ہوئے تھے اور آپ پر ایک سفید کپڑا پڑا ہوا تھا۔ پھر میں دوبارہ حاضرِ خدمت ہوا تو آپ پھر سوئے ہوئے تھے۔ پھر میں (تیسری دفعہ) آیا تو آپ بیدار ہو چکے تھے تو میں آپ کے پاس بیٹھ گیا، اس پر آپ نے فرمایا: ’’جس بندہ نے بھی لا الٰہ الااللہ کہا پھر اسی پر مرا وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ میں نے پوچھا: اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو؟ آپؐ نے... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:273]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
: عَلَى رَغْمِ أَنْف: رَغِمَ، رَغَام: (مٹی، خاک)
سے ماخوذ ہے، جس کا ظاہری معنی ہے اس کی ناک خاک آلود ہو، وہ ذلت و رسوائی سے دوچار ہو، لیکن یہ عربی محاورہ ہے جس سے بد دعا دینا مقصود نہیں ہوتا، صرف یہ مقصد ہوتا ہے کہ اس کی خواہش کے برعکس یہ کام ہو کر رہے گا۔
فوائد ومسائل:
(1)
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، توحید سے کنایہ ہے اور توحید جیسا کہ ہم بیان کر آئےہیں پورے دین کا عنوان ہے۔
یعنی دین اسلام پر ایمان لانا اور اس کی پابندی کرنا، ظاہر ہے جو انسان دین کامل کی پابندی کرے گا، اس کےکسی حکم کی مخالفت نہیں کرے گا تو وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔
اگر اس نے توحید کے اقرار کے باوجود گناہ بھی کیے ہوں گے تو اگر وہ اپنے دوسرے اعمال حسنہ کی بنا پر معافی کا مستحق ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کرکے بغیر کسی عذاب کے اس کو جنت میں داخل کردے گا، اور اگر وہ معافی کا حقدار نہیں ہوگا تو گناہوں کی سزا پانے کے بعد جنت میں جا سکے گا اور اس کی وجہ ہم اوپر بیان کر آئے ہیں۔
(1/40/150/92) (2)
حضرت ابو ذرؓ نے اپنا سوال بار بار دہرایا، کیونکہ وہ زنا اور چوری کو انتہائی ناپاک گناہ تصور کرتے تھے، اس وجہ سے انہیں تعجب ہوا کہ ایسے نازیبا اور گندے گناہ کرنے والے بھی جنت میں جاسکیں گے۔
(3)
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کبیرہ گناہ کا مرتکب ہمیشہ ہمیشہ آگ میں نہیں رہے گا جیسا کہ خوارج اور معتزلہ کا نظریہ ہے۔
لیکن اس سے یہ بات کشید کرنا کہ جنت میں داخلہ کے لیے محض لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کا اقرار ہی کافی ہے، نیک اعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ بد اعمالیوں کا کوئی نقصان ہے جیسا کہ مرجئہ کا نظریہ ہے درست نہیں ہے۔
قرآن وسنت کی نصوص کے معنی کی تشریح وتوضیح کے لیے ضروری ہے کہ اس موضوع کے بارے میں جتنی نصوص موجود ہوں، سب کوپیش نظر رکھاجائے، وگرنہ نصوص میں تعارض پیدا ہوگا اور ان کا صحیح معنی بھی سمجھ میں نہیں آئے گا، اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ خوارج ومعتزلہ نے ایک قسم کی نصوص کو لے کر (جن کا تعلق ترہیب وتخویف سے تھا)
کبیرہ گناہ کے مرتکب کو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے دوزخی قرار دیا، اور مرجیہ نے دوسری قسم کی نصوص کر لے کر (جن کا تعلق ترغیب وتشویق اور بشارت سے تھا)
گناہوں کو بے حیثیت قرار دیا اور کہا محض لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کہہ دینا جنت کے داخلہ کےلیے کافی ہے اسی طرح دونوں گروہ حق وصواب کی راہ سے دور ہٹ گئے، اہل سنت نے دونوں قسم کی نصوص کو جمع کیا، جس سے تضاد بھی ختم ہوا اور راہ حق وصواب بھی مل گئی۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 273 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2644 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´امت محمدیہ کی فرقہ بندی کا بیان۔`
ابوذر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور مجھے بشارت دی کہ جو شخص اس حال میں مر گیا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا تو وہ جنت میں جائے گا "، میں نے کہا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو؟ آپ نے فرمایا: " ہاں "، (اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو) ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2644]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس کی صورت یہ ہوگی کہ وہ زنا اورچوری کی اپنی سزا کاٹ کر اپنے موحد ہونے کے صلہ میں لامحالہ جنت میں جائے گا، یا ممکن ہے رب العالمین اپنی رحمت سے اسے معاف کر دے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2644 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3435 کی شرح از حافظ عمران ایوب لاہوری ✍️
´کبیرہ گناہ کا مرتکب اگر موحد`
«. . . عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّ عِيسَى عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ عَلَى مَا كَانَ مِنَ الْعَمَلِ . . .»
". . . نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ وحدہ لا شریک ہے اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور یہ کہ عیسیٰ علیہ السلام اس کے بندے اور رسول ہیں اور اس کا کلمہ ہیں، جسے پہنچا دیا تھا اللہ نے مریم تک اور ایک روح ہیں اس کی طرف سے اور یہ کہ جنت حق ہے اور دوزخ حق ہے تو اس نے جو بھی عمل کیا ہو گا (آخر) اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا . . ." [صحيح البخاري/كِتَاب أَحَادِيثِ الْأَنْبِيَاءِ/بَابُ قَوْلُهُ: يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لاَ تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ...: 3435]
� فہم الحدیث:
یہ حدیث آئمہ اہل السنہ کے اس عقیدے کی دلیل ہے کہ کبیرہ گناہ کا مرتکب اگر موحد ہو، مشرک نہ ہو تو بالآخر وہ جنت میں داخل ہو ہی جائے گا خواہ اسے ابتداءً اپنے گناہ کی سزا پانے کے لیے جہنم میں بھی جانا پڑ جائے۔ [منة المنعم فى شرح مسلم 72/1]
درج بالا اقتباس جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث/صفحہ نمبر: 15 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3435 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3435. حضرت عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’جس نے یہ گواہی دی کہ اللہ کے سواکوئی معبود برحق نہیں وہ یکتا ہے اس کاکوئی شریک نہیں اورحضرت محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور حضرت عیسیٰ ؑ بھی اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، نیز وہ اللہ کا ایسا کلمہ ہیں جسے مریم ؑ صدیقہ تک پہنچایا اور اس کی طرف سے روح ہیں، جنت بھی حق ہے اور دوزخ بھی حق ہے۔ تو اس نے جو بھی عمل کیا ہوگا، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔‘‘ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے: ’’ایساشخص جنت کے آٹھوں دروازوں میں سے جس سے چاہے گزرے گا۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3435]
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث میں ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ اللہ کی طرف سے روح ہیں،اس سے یہ وہم نہ کیا جائے کہ حضرت عیسیٰ ؑ اللہ تعالیٰ کا جز اور اس کاحصہ ہیں جیسا کہ کچھ عیسائیوں کا عقیدہ ہے بلکہ اس مقام پر من ابتدا کے معنی دیتا ہے۔
اس کے حصہ ہونے کے معنی نہیں دیتا،یعنی یہ روح اللہ کی طرف سے تھی اگرچہ پھونک تو حضرت جبریل ؑ نے ماری تھی لیکن یہ سب کچھ اللہ کے حکم سے تھا جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اور جو کچھ زمین وآسمان میں ہے سب کچھ اسی کی طرف سے ہے،اس نے تمہارے لیے کام پر لگا رکھاہے۔
‘‘ (الجاثیة: 13/45)
اس کے معنی یہ نہیں کہ تمام چیزیں اللہ کا جز ہیں،اسی طرح حضرت عیسیٰ ؑکے متعلق روح منه کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اللہ کا جز ہیں بلکہ وہ روح،اللہ کی طرف سے ہے۔
دراصل عیسائیوں کے عقیدہ تثلیث کی تردید مقصود ہے۔
یہ ایک ایسا عقیدہ ہے جس پر عقل اور نقل سے کوئی صحیح اور معقول دلیل پیش نہیں کی جاسکتی لیکن افسوس کہ عیسائی دنیا اسی باطل عقیدے پر جمی ہوئی ہے۔
2۔
اس حدیث کے مطابق یہ عقیدہ رکھنے والا شخص مختار ہے جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو۔
لیکن وہ دیکھے گا کہ جو دروازہ اس کے لیے مختص ہے، وہ اس کے حق میں دوسروں سے افضل ہے تو وہ اسے پسند کرے گا اور اپنے اختیار سے جنت میں داخل ہوگا۔
اس میں نہ تو وہ مجبور ہوگا اور نہ اس کو کوئی داخل ہونے سے منع ہی کرے گا۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3435 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 29 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
صنابحیؒ بیان کرتے ہیں: کہ میں حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا جب کہ وہ موت کے قریب تھے، تو میں رو پڑا، وہ مجھے فرمانے لگے: ٹھہریے! کیوں روتے ہو؟ پس اللہ کی قسم! اگر مجھ سے گواہی لی گئی، تو میں ترے حق میں گواہی دوں گا اور اگر مجھے سفارش کا موقع ملا، تو میں تیری سفارش کروں گا اور اگر میرے بس میں ہوا، تو میں تجھے ضرور نفع پہنچاؤں گا۔ پھر کہا: اللہ کی قسم! جو حدیث بھی میں نے تمھاری بہتری کے باعث نبی اکرم ﷺ سے سنی، وہ ایک حدیث... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:142]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل:
لوگوں کے سامنے ان کی حیثیت اور ان کے علم وادراک کے مناسب ایسی احادیث بیان کرنی چاہئیں، جو ان کے لیے بھلائی اور بہتری یا نفع کا باعث ہوں، ایسی احادیث جو لوگوں کے فہم اور شعور سے بالا ہوں یا ان کے لیے فتنہ یا نقصان کا سبب بن سکتی ہوں، ان کو بیان نہیں کرنا چاہیے۔
آخری وقت میں ان لوگوں کو یہ حدیث سنائی جس کے فہم وشعور پر اعتماد تھا کہ وہ اس سے اس بد فہمی یا غلط یا فہمی میں تباہ نہیں ہوں گے ان کو عملوں کی ضرورت نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 142 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 28 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سواکوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ بے شک محمد اس کا بندہ اور اس کا رسول ہے اور بے شک عیسیٰ (علیہ السلام) اللہ کا بندہ اس کی بندی کا بیٹا ہے اور اس کا کلمہ ہے جس کا اس نے مریم کی طرف القاء کیا اور اس کی طرف سے روح ہے اور جنّت حق ہے، دوزخ حق ہے اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو جنّت کے آٹھ... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:140]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
كَلِمَةٌ: بول کو کہتے ہیں چونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کلمہ کن (ہو جا)
سے پیدا ہوئے ہیں، اس لیے ان کو کلمہ قرار دیا گیا ہے۔
(2)
روحٌ منه: حضرت عیسیٰ کی روح کی نسبت، تعظیم و تکریم کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف کی گئی ہے، جیسے بیت اللہ، ناقۃ اللہ، سورہ سجدہ میں انسان کی تخلیق کے سلسلہ میں فرمایا: ﴿وَنَفَخَ فِيهِ مِن رُّوحِهِ﴾ ’’اس میں اپنی روح پھونکی‘‘ منه کا معنی اس کا جز نہیں ہے وگرنہ ہر چیز اس کا جز ہو گی۔
سورۃ جاثیہ میں فرمایا: ﴿سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِّنْهُ﴾ (جاثیة: 13)
’’اس نے تمہارے لیے مسخر کیا جو کچھ بھی آسمانوں میں ہے اور جو کچھ بھی زمین میں ہے سب کو اپنی طرف سے۔
‘‘ یہاں "جَمِيعًا مِّنْهُ" کا یہ معنی نہیں ہے کہ سب کچھ اس کا حصہ یا جز ہے۔
(3)
اَلْحَقّ: حق اس موجود کو کہتے ہیں جو پایا جائے یا جس کا پایا جانا ضروری ہو، اللہ تعالیٰ کو حق اس لیے کہتے ہیں کہ وہ ازلی اور ابدی ہے ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا، جنت اور دوزخ کو حق اس لیے کہتے ہیں کہ ان کا پایا جانا یقینی ہے، حق لازم اور واجب کو بھی کہتے ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 140 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2638 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´موت کے وقت لا إلہ إلا اللہ کی گواہی دینے کی فضیلت کا بیان۔`
صنابحی سے روایت ہے کہ میں عبادہ بن صامت رضی الله عنہ کے پاس اس وقت گیا جب وہ موت کی حالت میں تھے، میں (انہیں دیکھ کر) رو پڑا، انہوں نے کہا: ٹھہرو ٹھہرو، روتے کیوں ہو؟ قسم اللہ کی! اگر مجھ سے گواہی طلب کی گئی تو میں (آخرت میں) تمہارے ایمان کی گواہی دوں گا، اور اگر مجھے شفاعت کا موقع دیا گیا تو میں تمہاری سفارش ضرور کروں گا اور اگر مجھے کچھ استطاعت نصیب ہوئی تو میں تمہیں ضرور فائدہ پہنچاؤں گا۔ پھر انہوں نے کہا: قسم اللہ کی! کوئی ایسی حدیث نہیں ہے جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہو اور اس میں تم لوگوں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2638]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی وہ اپنے گناہوں کی سزا بھگت کر لا محالہ جنت میں جائیں گے اور ان کی آخری آرام گاہ جنت ہی ہوگی۔

2؎:
غالبا یہی وہ موحد لوگ ہوں گے جو اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے جہنم کی سزائیں کاٹ کر جنت میں جائیں گے۔

3؎:
وہ بھی وقت ہو گا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے۔
(الحجر: 2)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2638 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 26 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´لا الہ الا اللہ کہنے والے کے لیے خوشخبری`
«. . . ‏‏‏‏وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ أَبْيَضُ وَهُوَ نَائِمٌ ثُمَّ أَتَيْتُهُ وَقَدِ اسْتَيْقَظَ فَقَالَ: «مَا مِنْ عَبْدٍ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ثُمَّ مَاتَ عَلَى ذَلِكَ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ قُلْتُ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ قَالَ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ قُلْتُ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ قَالَ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ قُلْتُ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ قَالَ وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ عَلَى رَغْمِ أَنْفِ أَبِي ذَرٍّ وَكَانَ أَبُو ذَرٍّ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا قَالَ وَإِنْ رَغِمَ أَنْفُ أَبِي ذَر» . . .»
". . . سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بدن مبارک پر سفید کپڑا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے تھے۔ (میں سوتا ہوا دیکھ کر واپس چلا گیا) پھر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو چکے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس بندے نے لا الہ الا اللہ کہا یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور پھر وہ اسی عقیدے پر مر گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔" میں نے عرض کیا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اس نے چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہاں اگرچہ اس نے زنا کیا اگرچہ اس نے چوری کی ہو۔" پھر میں نے عرض کیا اگرچہ زنا کیا اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اگرچہ اس نے زنا کیا اور چوری کی ہو۔" پھر میں نے عرض کیا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اگرچہ اس نے زنا کیا اور چوری کی ہو۔ " پھر میں نے عرض کیا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور چوری کی ہو، ابوذر کی ناک پر مٹی ہو۔ " (یعنی اگرچہ تمہیں ناگوار اور برا معلوم ہو مگر ایسا شخص صرف بخشا جائے گا۔) ابوذر رضی اللہ عنہ جب یہ حدیث بیان کرتے تو «وان رغم انف ابي ذر» کہتے اگرچہ ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 26]
تخریج الحدیث:
[صحیح بخاری 5827]، [صحیح مسلم 272،273]

فقہ الحدیث
➊ معلوم ہوا کہ گناہ گار مؤمن آخر کار رب کریم کی مغفرت سے ضرور جنت میں جائے گا۔ جنت جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ گناہ کا کوئی نقصان نہیں ہے، بلکہ مطلب یہ ہے کہ اگر اللہ چاہے تو گناہ معاف فرما دے اور اگر چاہے تو سزا دینے کے بعد جنت میں داخل کر دے، لہٰذا گناہ گار ابدی جہنمی نہیں ہے۔
➋ یہ حدیث خوارج و معتزلہ کا رد ہے، کیونکہ وہ زنا اور چوری کرنے والے کو ابدی جہنمی سمجھتے ہیں۔
➌ ایک حدیث میں آیا ہے کہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب زانی زنا کرتا ہے تو وہ (اس وقت) مومن نہیں ہوتا، اور جب چوری کرتا ہے تو (اس وقت) وہ مومن نہیں ہوتا۔" الخ [صحيح البخاري: 2475، صحيح مسلم: 57/10، واضواءالمصابيح: 53]
لہٰذا ہر مومن پر لازم ہے کہ تمام کبیرہ و صغیرہ گناہوں سے ہمیشہ اجتناب کرے۔
➍ تصدیق کے لئے بات دہرانا جائز ہے۔
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 26 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 27 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´لا الہ الا اللہ کہنے والے کے لیے خوشخبری`
«. . . ‏‏‏‏وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنَّ عِيسَى عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ وَابْنُ أَمَتِهِ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ وَالْجَنَّةُ وَالنَّارُ حَقٌّ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ عَلَى مَا كَانَ من الْعَمَل» . . .»
". . . سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ ایک اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور یقیناًً محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور (تحقیق) عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بندے اور اس کے رسول اور اس کی باندی کے بیٹے، اور اللہ تعالیٰ کا کلمہ جس کو مریم کی طرف ڈالا۔ اور اس کی طرف سے روح ہیں اور جنت دوزخ حق ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا خواہ اس نے کیسے ہی کام کیے ہوں۔" . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 27]
تخریج الحدیث:
[صحیح بخاری 3435]، [صحیح مسلم 142،140]

فقہ الحدیث
➊ معلوم ہوا کہ ارکان اسلام و شرائط ایمان کی بہت سی شاخیں ہیں، جو قرآن و حدیث میں بیان کر دی گئی ہیں ان سب پر ایمان لانے کے بعد ہی اللہ کے فضل سے آدمی جنت میں داخلے کا مستحق ہو سکتا ہے۔ جو شخص شرائط و ارکان ایمان میں سے کسی ایک کا بھی انکار کر دے تو ایسا شخص جنت میں داخلے کا حقدار نہیں بلکہ اپنے کفر کی وجہ سے جہنمی ہے۔
➋ اس حدیث پاک میں یہود و نصاریٰ کا بیک وقت رد کیا گیا ہے۔ یہودی حضرات سیدنا عیسٰی علیہ السلام کو اللہ کا رسول نہیں مانتے اور عیسائی حضرات انہیں اللہ کا بندہ نہیں مانتے، بلکہ یہ کہتے پھرتے ہیں کہ "عیسٰی علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں۔" اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے ہر قسم کے شرک سے پاک ہے۔
➌ «كلمةالله» کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ علیہ السلام کو اپنے کلمے «كُن» سے باپ کے بغیر پیدا فرمایا ہے۔
«روح منه» کا مطلب "اللہ کی پیدا کردہ اور پھونکی ہوئی روح ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: «وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ»
"اور اسی نے تمہارے لئے مسخر کیا جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، سب اسی (کے پیدا کرنے) میں سے ہے۔‏‏‏‏" [الجاثيه: 13]
جو مطلب «جميعاً منه» میں «منه» کا ہے وہی مطلب «روح منه» میں «منه» کا ہے۔
➍ اس صحیح حدیث سے معتزلہ و خوارج کا رد ہوتا ہے، جو کبیرہ گناہ کرنے والوں کو ابدی جہنمی سمجھتے ہیں۔
➎ مشہور جلیل القدر تابعی حسن بصری رحمہ اللہ (متوفی110ھ) فرماتے ہیں کہ: "عیسی علیہ السلام کی موت سے پہلے (سب اہل کتاب آپ پر ایمان لے آئیں گے) اللہ کی قسم وہ اب اللہ کے پاس زندہ ہیں، جب وہ نازل ہوں گے، تو سب لوگ آپ پر ایمان لے آئیں گے۔" [تفسير طبري 14/6 وسنده صحيح]
اسی پر خیرالقرون کا اجماع ہے۔ یاد رہے کہ سیدنا عیسیٰ ابن مریم الناصری علیہ السلام آسمانوں سے نازل ہوں گے جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ دیکھئے: [كشف الأستار عن زوائد البزار 142/4ه 3396 وسنده صحيح، اور الحديث حضرو: 2، 3، 4، 6]
ابوالحسن الاشعری (متوفی 324ھ) اپنی مشہور کتاب "الابانۃ" میں لکھتے ہیں: «وأجمعت الأمة علٰي أن الله رفع عيسى إلى السماء»
"اور اس بات پر امت کا اجماع ہے کہ بےشک اللہ نے عیسیٰ (علیہ السلام) کو آسمان کی طرف اٹھا لیا۔ [ص 34، باب ذكر الاستواء على العرش]
➏ اس حدیث میں قرآن مجید، آخرت اور دیگر ارکان ایمان و شرائط ایمان کا ذکر نہیں ہے، جب کہ دوسرے دلائل میں ان کی ذکر موجود ہے، لہٰذا معلوم ہوا کہ اگر بعض دلائل میں کسی چیز کا ذکر موجود ہو اور دوسرے دلائل میں موجود نہ ہو تو عدم ذکر نفی ذکر کی دلیل نہیں ہوتا۔
➐ جنت اور جہنم حق ہیں اور دونوں موجود ہیں، لہٰذا جو شخص یہ کہتا ہے کہ جنت و جہنم کا وجود نہیں وہ باطل اور گمراہی پر ہے۔
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 27 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 36 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´مومن پر دوزخ کی آگ حرام ہے `
«. . . ‏‏‏‏عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَرَّمَ الله عَلَيْهِ النَّار» . . .»
". . . سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اس بات کی سچی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ کو حرام کر دیتا ہے . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 36]
تخریج الحدیث:
[صحیح مسلم 142]

فقہ الحدیث:
➊ جو شخص «لا الهٰ الا الله» (اللہ کے سوا کوئی الہٰ نہیں) اور محمد رسول اللہ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں) کی گواہی دیتا ہے تو یہ شخص مسلم ہے الا یہ کہ نواقض اسلام میں سے کوئی ناقض ثابت ہو جائے، جو اسے دائرہ اسلام سے باہر نکال دے۔ «والله المستعان»
➋ اہل توحید مسلمان جہنم میں کفار کی طرح ہمیشہ نہیں رہیں گے۔ اگر کوئی مسلم کسی گناہ کی وجہ سے جنہم میں داخل ہو گا تو بالآخر اسے جہنم سے نکال لیا جائے گا۔ «والحمد الله»
➌ جو شخص زبان کے ساتھ لا الہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و سلم) کی گواہی نہیں دیتا وہ شخص ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔
➍ ایک روایت میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: «من قال: لا اله الا الله صادقا بها دخل الجنة»
"جو شخص تصدیق کرتے ہوئے، لا الہٰ الا اللہ کہے گا تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔" [مسند أحمد 411/4 ح 19689 وسنده صحيح]
دوسری روایت میں آیا ہے: «يشهد أن لا إلهٰ إلا الله مستيقنا بها قلبه فبشره بالجنة»
"جو شخص دل سے یقین کرتے ہوئے لا الہٰ الا اللہ کہے گا تو اسے جنت کی خوش خبری دے دو۔" [صحيح مسلم: 31/82]
ایک اور روایت میں ہے: «من قال: لا إلهٰ إلا الله و كفر بما يعبد من دون الله . . .»
"جو شخص لا الہٰ الا اللہ کہے اور اللہ کے سوا جس کی عبادت کی جاتی ہے اس (کی عبادت) کا انکار کرے۔" الخ [صحيح مسلم: 23/37]
معلوم ہوا کہ لا الہٰ الا اللہ کے دلی و زبانی اقرار کے ساتھ شرک و کفر سے برأت کرنا بھی شرط ایمان ہے۔
➎ اس حدیث سے بھی ایمان کا قول و عمل ہونا ثابت ہوتا ہے۔
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 36 سے ماخوذ ہے۔