شعب الایمان — حدیث نمبر 699
باب: دوسری فصل: اللہ عزوجل کے ذکر کے بارے میں وارد آثار و اخبار۔
الفصل الثاني في ذكر آثار وأخبار وردت في ذكر الله عز وجل
حدیث نمبر: 699
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ : يَا رَبِّ ، قَدْ أَنْعَمْتَ عَلَيَّ كَثِيرًا فَدُلَّنِي أَنْ أَشْكُرَكَ كَثِيرًا قَالَ : " اذْكُرْنِي كَثِيرًا فَإِذَا ذَكَرْتَنِي كَثِيرًا فَقَدْ شَكَرْتَنِي كَثِيرًا ، وَإِذَا نَسِيتَنِي فَقَدْ كَفَرْتَنِي " .ترجمہ
زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا: ”اے میرے رب! تو نے مجھ پر بہت انعامات فرمائے ہیں، تو مجھے ایسی بات بتا دے کہ میں تیرا بہت شکر ادا کروں۔“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”مجھے کثرت سے یاد کرو، جب تم مجھے کثرت سے یاد کرو گے تو تم نے میرا بہت شکر ادا کر دیا، اور جب تم نے مجھے بھلا دیا تو تم نے میری ناشکری کی۔“