شعب الایمان — حدیث نمبر 6978
باب: فصل: عادل حکمران کی فضیلت اور حکمرانوں کے ظلم کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في فضل الإمام العادل وما جاء في جور الولاة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا : أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ زِيَادٍ دَخَلَ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ : إِنِّي مُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ لَوْلَا أَنِّي فِي الْمَوْتِ لَمْ أُحَدِّثْكَ بِهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَا مِنْ أَمِيرٍ يَلِي أَمْرَ الْمُسْلِمِينَ ثُمَّ لَا يَجْهَدُ لَهُمْ ، وَيَنْصَحُ إِلَّا لَمْ يَدْخُلْ مَعَهُمُ الْجَنَّةَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ وَابْنِ الْمُثَنَّى .ابو الملیح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبید اللہ بن زیاد سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی بیماری میں آئے تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں، اگر میں حالتِ نزع میں نہ ہوتا تو تمہیں یہ حدیث نہ سناتا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو بھی امیر مسلمانوں کے معاملات کا والی بنے، پھر ان کے لیے کوشش نہ کرے اور خیر خواہی نہ کرے، تو وہ ان (مسلمانوں) کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔““
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں اسحاق اور ابن المثنیٰ سے روایت کیا ہے۔
• أبو جعفر الرزاز هو محمد بن عمرو بن البختري الرزاز.
• أبو الوليد هو حسان بن محمد بن أحمد بن هارون الفقيه القرشي.
• أبوالمليح هو ابن أسامة بن عمير، تقدموا.