حدیث نمبر: 6899
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ الصَّيْرَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : قَالَ عَمْرُو بْنُ جَرِيرٍ : خَرَجْتُ وَأَنَا حَدَثٌ وَقَدْ هَمَمْتُ بِبَعْضِ مَا يَهِمُّ بِهِ الْأَحْدَاثُ ، فَمَرَرْتُ بِأَبِي طَالِبٍ الْقَاصِّ وَالنَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ فَوَقَفْتُ مَعَهُمْ ، وَكَانَ أَوَّلَ مَا تَكَلَّمَ بِهِ أَنْ قَالَ : أَيُّهَا الْهَامُّ بِالْمَعْصِيَةِ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ خَالِقَ الْهِمَّةِ مُطَّلِعٌ عَلَى هِمَّتِكَ ؟ قَالَ : فَخَرَرْتُ مَغْشِيًّا عَلَيَّ ، فَمَا أَفَقْتُ إِلَّا عَنْ تَوْبَةٍ .
ترجمہ

علی بن ابی مریم بیان کرتے ہیں کہ عمرو بن جریر رحمہ اللہ نے کہا: ”میں نوجوانی میں گھر سے نکلا اور میں نے اس طرح کے کسی گناہ کا ارادہ کر رکھا تھا جس کا ارادہ نوجوان کر بیٹھتے ہیں، چنانچہ میرا گزر ابو طالب قاص رحمہ اللہ کے پاس سے ہوا، لوگ ان کے گرد جمع تھے تو میں بھی ان کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔ انہوں نے سب سے پہلی بات یہ کہی: ”اے گناہ کا ارادہ کرنے والے! کیا تجھے معلوم نہیں کہ ارادے کا پیدا کرنے والا تیرے ارادے سے باخبر ہے؟“ عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”یہ سنتے ہی میں بے ہوش ہو کر گر پڑا، پھر جب مجھے ہوش آیا تو میں توبہ کر چکا تھا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه / حدیث: 6899
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7284
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يإسناده: ضعيف.
• أبو سعيد الصيرفي هو محمد بن موسى بن الفضل الصيرفي.
• عمرو بن جرير لم أعرفه.
• أبو طالب القاص هو يحيى بن يعقوب بن مدرك بن سعد. قال البخاري: منكر الحديث وذكره ابن حبان في "الثقات" وقال: يخطئ تقدم.