حدیث نمبر: 6875
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ فِرَاسٍ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَخْبَرَنِي عَوْفُ بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يَا عَائِشَةُ إِيَّاكِ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ ؛ فَإِنَّ لَهَا مِنَ اللَّهِ طَالِبًا " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! حقیر سمجھے جانے والے گناہوں سے بچو، کیونکہ اللہ کی طرف سے ان کا بھی مطالبہ کرنے والا موجود ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه / حدیث: 6875
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7261
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 4243) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه شيخ المؤلف وشيخ شيخه لم أعرفهما
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه شيخ المؤلف وشيخ شيخه لم أعرفهما (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 402) . »
«أخرجه الدارمي فى (سننه) ص 699»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 4243
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو محمد بن فراس هو الحسن بن أحمد بن إبراهيم بن فراس.
• أبو حفص الجمحي هو عمر بن محمد بن أحمد الجمحي، لم أجد لهما ترجمة.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4243 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´گناہوں کو یاد کرنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: " حقیر و معمولی گناہوں سے بچو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کا بھی مواخذہ ہو گا۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4243]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بعض گناہ عام لوگوں کی نظر میں معمولی ہوتے ہیں۔
لیکن حقیقت میں وہ بڑے ہوتے ہیں۔
مثلاً گالی گلوچ، ہنسی مذاق میں جھوٹ بولنا، مرد کا اپنی شلوار تہ بند اور پاجامہ وغیرہ سے ٹخنوں کو چھپا لینا، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’اپنا تہہ بند آدھی پنڈلی تک اونچا رکھنا، اگر یہ نہ ہوسکے تو ٹخنوں تک ضرور اونچا رکھنا اور تہہ بند کو (ٹخنوں سے نیچے تک)
لٹکانے سے بچنا کیونکہ یہ تکبر ہے۔
۔
۔‘‘ (سنن أبي داؤد، اللباس، باب ماجاء فی إسبال الإزار، حدیث: 4084)

(2)
جو گناہ معاشرے میں عام ہوجائے۔
عوام کی نظر میں وہ گناہ نہیں رہتا۔
خواہ کبیرہ ہی ہو۔
علماء کو چاہیے کہ ایسے گناہوں سے خاص طور پر منع کریں۔
اور ان کے بارے میں اسلامی احکام کی وضاحت کریں۔

(3)
جو گناہ واقعتاً صغیرہ ہیں۔
ان کے بارے میں بھی احتیاط ضروری ہے۔
کیونکہ صغیرہ گناہ بکثرت کرنے سے مجموعی طور پر گناہوں کی مقدار بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔
جس کی وجہ سے انسان سزا کا مستحق ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ صغیرہ گناہوں کی پرواہ نہ کرنے سے کبیرہ گناہوں کے ارتکاب کی جرأت پیدا ہوجاتی ہے۔
اس لئے ان سے بھی اجتناب ہی بہتر ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4243 سے ماخوذ ہے۔