شعب الایمان — حدیث نمبر 687

باب: دوسری فصل: اللہ عزوجل کے ذکر کے بارے میں وارد آثار و اخبار۔

الفصل الثاني في ذكر آثار وأخبار وردت في ذكر الله عز وجل

حدیث نمبر: 687
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، أَخْبَرَنِي حَفْصُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِنَ النَّاسِ نَاسًا مَفَاتِيحَ لِلْخَيْرِ ، مَغَالِيقَ لِلشَّرِّ ، وَإِنَّ مِنَ النَّاسِ نَاسًا مَفَاتِيحَ لِلشَّرِّ مَغَالِيقَ لِلْخَيْرِ فَطُوبَى لِمَنْ كَانَ مَفَاتِيحُ الْخَيْرِ عَلَى يَدَيْهِ وَوَيْلٌ لِمَنْ جَعَلَ مَفَاتِيحَ الشَّرِّ عَلَى يَدَيْهِ " .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ لوگوں میں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خیر کی کنجیاں اور شر کے تالے ہوتے ہیں، اور لوگوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو شر کی کنجیاں اور خیر کے تالے ہوتے ہیں۔ پس خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کے ہاتھوں پر خیر کی کنجیاں ہوں، اور ہلاکت ہے اس کے لیے جس نے اپنے ہاتھوں پر شر کی کنجیاں رکھ دیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 687
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 698
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن ابن ماجه 237) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, محمد بن أبي حميد: ضعيف, وللحديث طرق ضعيفة عند ابن أبي عاصم (السنة: 298) وغيره, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 383 (سنن ابن ماجه 237) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 178) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 237»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 237
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن أبي حميد إبراهيم الأنصاري الزرقي أبو إبراهيم المدني ضعيف. من إلسابعة (ت ق).
• حفص بن عبيد الله بن أنس بن مالك. صدوق. من الثالثة (خ م ت س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 237 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´خیر کی کنجی والی شخصیت کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بعض لوگ خیر کی کنجی اور برائی کے قفل ہوتے ہیں ۱؎ اور بعض لوگ برائی کی کنجی اور خیر کے قفل ہوتے ہیں، تو اس شخص کے لیے خوشخبری ہے جس کے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ نے خیر کی کنجیاں رکھ دیں ہیں، اور اس شخص کے لیے ہلاکت ہے جس کے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ نے شر کی کنجیاں رکھ دی ہیں " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 237]
اردو حاشہ: (1)
کسی شخص کے چابی اور تالا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں نیکی یا برائی کی چابی ہے جس سے وہ اس کے دروازے کھولتا چلا جاتا ہے، چنانچہ جو شخص نیکی کی چابی والا ہوتا ہے، اسے اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نیکی کی طرف لائے، ایسا شخص برائی کا تالا ہوتا ہے، یعنی وہ گناہ کی راہیں بند کرتا اور لوگوں کو اس سے روکتا ہے۔
اس کے برعکس جو شخص شیطان کا ساتھی بن جائے وہ برائی کے دروازے کھولنے والا بن جاتا ہے جس سے بہت سے لوگ گمراہ ہوتے ہیں اور جہنم کی راہ پر چلتے ہیں، ایسا شخص نیکی کے لیے تالا بن جاتا ہے، یعنی نیکی کے دروازے بند کرتا اور لوگوں کو سیدھی راہ سے روکتا ہے۔

(2)
نیکی کی طرف بلانا، نیکی کے کام میں تعاون کرنا اور ایسے کام کرنا جس سے لوگ نیکی کی طرف راغب ہوں، بڑی سعادت کی بات ہے۔
خاص طور پر جب کہ اس شخص کے ہاتھ میں اقتدار و اختیار بھی ہو۔
اس کے برعکس برائی کی طرف بلانا، گناہوں میں تعاون کرنا اور لوگوں کو گناہ کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرنا شیطان کی اتباع اور بڑی شقاوت کی بات ہے، ایسا شخص جہنم کی راہ پر چلتا اور چلاتا ہے۔
جب اسے اقتدار و اختیار مل جائے تو وہ زیادہ خطرناک ہو جاتا ہے اور اہل ایمان کے لیے فتنہ بن جاتا ہے، لہذا دائمی شقاوت اور تباہی یعنی جہنم کی سزا اس کا مقدر بن جاتی ہے۔
أعاذنا الله منها-
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 237 سے ماخوذ ہے۔