شعب الایمان — حدیث نمبر 6858
باب: فصل: دل پر مہر لگنا یا زنگ چڑھ جانا۔
فصل في الطبع على القلب أو الرين
حدیث نمبر: 6858
سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْحُسَيْنِ السَّلَمِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا عَلِيٍّ سَعِيدَ بْنَ أَحْمَدَ الْبَلْخِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبِيَ يَقُولُ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَدٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ خَالِي مُحَمَّدَ بْنَ اللَّيْثِ يَقُولُ : سَمِعْتُ حَامِدًا اللَّفَّافَ يَقُولُ : قَالَ رَجُلٌ لِحَاتِمٍ الْأَصَمِّ : مَا تَشْتَهِي ؟ قَالَ : أَشْتَهِي عَافِيَةَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ ، فَقُلْتُ لَهُ : أَلَيْسَتِ الْأَيَّامُ كُلُّهَا عَافِيَةً ؟ قَالَ : إِنَّ عَافِيَةَ يَوْمِي أَنْ لَا أَعْصِي اللَّهَ فِيهِ .ترجمہ
حامد اللفاف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ایک آدمی نے امام حاتم الاصم رحمہ اللہ سے پوچھا: ”آپ کی خواہش کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”میں صبح سے رات تک ایک دن کی عافیت چاہتا ہوں۔“ میں نے ان سے کہا: ”کیا سارے دن ہی عافیت کے نہیں ہوتے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میرے دن کی عافیت یہ ہے کہ میں اس میں اللہ کی نافرمانی نہ کروں۔“