شعب الایمان — حدیث نمبر 6850
باب: فصل: دل پر مہر لگنا یا زنگ چڑھ جانا۔
فصل في الطبع على القلب أو الرين
حدیث نمبر: 6850
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ فِرَاسٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الطَّبَرِيُّ قَالَ : قِيلَ لِلْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ : يَا أَبَا عَلِيٍّ مَا الْخَلَاصُ مِمَّا نَحْنُ فِيهِ ؟ فَقَالَ لَهُ : أَخْبِرْنِي مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ هَلْ يَضُرُّهُ مَعْصِيَةُ أَحَدٍ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : فَمَنْ عَصَى اللَّهَ هَلْ تَنْفَعُهُ طَاعَةُ أَحَدٍ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : هُوَ الْخَلَاصُ إِنْ أَرَدْتَ .ترجمہ
اسحاق بن ابراہیم طبری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام فضیل بن عیاض رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: ”اے ابو علی! جس حال میں ہم مبتلا ہیں اس سے نجات کیسے ملے گی؟“ تو انہوں نے اس سے فرمایا: ”مجھے بتاؤ، جو شخص اللہ کی اطاعت کرے کیا کسی دوسرے کی نافرمانی اسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ پھر فرمایا: ”اور جو شخص اللہ کی نافرمانی کرے کیا کسی دوسرے کی اطاعت اسے نفع دے سکتی ہے؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”اگر تم نجات چاہتے ہو تو یہی نجات ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسحاق بن إبراهيم الطبري، شيخ سكن اليمن منكر الحديث، تقدم.
• إسحاق بن إبراهيم الطبري، شيخ سكن اليمن منكر الحديث، تقدم.