شعب الایمان — حدیث نمبر 6840
باب: فصل: دل پر مہر لگنا یا زنگ چڑھ جانا۔
فصل في الطبع على القلب أو الرين
حدیث نمبر: 6840
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : ( بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ ) يَقُولُ : سَوْفَ أَتُوبُ ( يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ ) [ قَالَ : يَقُولُ : مَتَى يَوْمُ الْقِيَامَةِ ] فَيَتَبَيَّنُ لَهُ ( فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ ) .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ﴾ (بلکہ انسان چاہتا ہے کہ آگے بھی گناہ کرتا رہے) کے بارے میں انہوں نے فرمایا: ”وہ کہتا ہے: میں عنقریب توبہ کر لوں گا۔“ اور ﴿يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ﴾ (وہ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟) کے بارے میں فرمایا: ”وہ کہتا ہے: قیامت کا دن کب ہے؟“ تو اللہ تعالیٰ اس پر واضح فرما دیتا ہے: ﴿فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ﴾ (پھر جب آنکھیں چندھیا جائیں گی)۔