شعب الایمان — حدیث نمبر 6821
باب: فصل: دل پر مہر لگنا یا زنگ چڑھ جانا۔
فصل في الطبع على القلب أو الرين
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ ، حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحُرْفِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ أَبُو الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَيْرٍ ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّوَّاسِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " ضَرَبَ مِثْلًا صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا ، عَلَى جَنَبَتَيِ الصِّرَاطِ سُورَانِ فِيهِمَا أَبْوَابٌ مُفَتَّحَةٌ ، وَعَلَى الْأَبْوَابِ سُتُورٌ مُرْخَاةٌ ، عَلَى بَابِ الصِّرَاطِ دَاعٍ يَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ادْخُلُوا الصِّرَاطَ جَمِيعًا ، وَلَا تَتَعَرَّجُوا - أَوْ قَالَ : وَلَا تَتَعَوَّجُوا - وَدَاعٍ يَدْعُو مِنْ فَوْقِ الصِّرَاطِ ، فَإِذَا أَرَادَ فَتْحَ شَيْءٍ مِنْ تِلْكَ الْأَبْوَابِ قَالَ : وَيْحَكَ لَا تَفْتَحْهُ ، فَإِنَّكَ إِنْ تَفْتَحْهُ تَلِجْهُ ، وَالصِّرَاطُ الْإِسْلَامُ ، وَالسُّورَانِ حُدُودُ اللَّهِ ، وَالْأَبْوَابُ الْمُفَتَّحَةُ مَحَارِمُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَذَلِكَ الدَّاعِي عَلَى رَأْسِ الصِّرَاطِ كِتَابُ اللَّهِ ، وَالدَّاعِي مِنْ فَوْقٍ وَاعِظُ اللَّهِ فِي كُلِّ قَلْبِ كُلِّ مُسْلِمٍ " .
لَفْظُ حَدِيثِ الْحُرْفِيُّ .سیدنا نواس بن سمعان انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ایک مثال بیان فرمائی: ایک سیدھا راستہ ہے، اس راستے کے دونوں جانب دو دیواریں ہیں جن میں کھلے ہوئے دروازے ہیں، اور دروازوں پر پردے لٹکے ہوئے ہیں، راستے کے دروازے پر ایک پکارنے والا ہے جو کہتا ہے: ”اے لوگو! سب کے سب راستے میں داخل ہو جاؤ اور ٹیڑھے نہ ہونا“ - یا فرمایا: ”اور کجی اختیار نہ کرنا“ - اور ایک اور پکارنے والا راستے کے اوپر سے پکارتا ہے، جب کوئی شخص ان دروازوں میں سے کوئی دروازہ کھولنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے: ”تیرا ناس ہو! اسے نہ کھول، کیونکہ اگر تو نے اسے کھولا تو اس میں داخل ہو جائے گا۔“ اور (اس مثال میں) راستہ اسلام ہے، دونوں دیواریں اللہ کی حدود ہیں، کھلے ہوئے دروازے اللہ عزوجل کی حرام کردہ چیزیں ہیں، راستے کے سرے پر پکارنے والا اللہ کی کتاب ہے، اور اوپر سے پکارنے والا اللہ کی طرف سے ہر مسلمان کے دل میں موجود نصیحت کرنے والا ہے۔“
یہ حرفی کی حدیث کے الفاظ ہیں۔
• الحسن بن سوار البغوي، أبو العلاء المروزي، صدوق، من التاسعة (د ت س).