شعب الایمان — حدیث نمبر 6818
باب: فصل: دل پر مہر لگنا یا زنگ چڑھ جانا۔
فصل في الطبع على القلب أو الرين
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مُكْرَمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، [ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْوَلِيدِ الْهَرَوِيُّ ] حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " الطَّابَعُ مُعَلَّقَةٌ بِقَائِمَةِ عَرْشِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، فَإِذَا انْتُهِكَتِ الْحُرْمَةُ " - زَادَ ابْنُ يُوسُفَ - " وَعُمِلَ بِالْمَعَاصِي ، وَاجْتُرِئَ عَلَى الرَّبِّ ، فَبَعَثَ اللَّهُ الطَّابَعَ فَيَطْبَعُ عَلَى قَلْبِهِ ، فَلَا يَعْقِلُ بَعْدَ ذَلِكَ شَيْئًا " .
وَقَالَ ابْنُ يُوسُفَ : " عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا " .
تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَشَّابُ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مہر لگانے والا (فرشتہ) اللہ عزوجل کے عرش کے پائے سے لٹکا ہوا ہے، پھر جب حرمت کو پامال کیا جاتا ہے (ابن یوسف کی روایت میں اضافہ ہے:) اور گناہوں کا ارتکاب کیا جاتا ہے اور رب تعالیٰ کے مقابلے میں جرأت کی جاتی ہے تو اللہ اس مہر لگانے والے کو بھیجتا ہے اور وہ اس شخص کے دل پر مہر لگا دیتا ہے، پھر اس کے بعد وہ کچھ بھی نہیں سمجھتا۔“
ابن یوسف نے (آخری الفاظ یوں) کہے: ”ان کے دلوں پر (مہر لگا دیتا ہے) پھر وہ کچھ بھی نہیں سمجھتے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس روایت کو بیان کرنے میں سلیمان بن مسلم خشاب منفرد ہیں اور وہ قوی نہیں ہیں۔“
• محمد بن إسماعيل هو الباقلاني، لم أظفر له بترجمة.
• عبيد الله بن يوسف الجُبيري (بالجيم والموحدة مصغرا) أبو حفص البصري، صدوق، من الحادية عشرة (ق).
• سليمان بن مسلم هو الخشاب بصري متروك الحديث، تقدم.