شعب الایمان — حدیث نمبر 6810
باب: فصل: دل پر مہر لگنا یا زنگ چڑھ جانا۔
فصل في الطبع على القلب أو الرين
حدیث نمبر: 6810
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنِي الْأَعْمَشُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : قَالَ حُذَيْفَةُ : إِنَّ الرَّجُلَ لَيُذْنِبُ فَيُنْقَطُ عَلَى قَلْبِهِ نُقْطَةٌ سَوْدَاءُ ، ثُمَّ يُذْنِبُ فَيُنْقَطُ عَلَى قَلْبِهِ نُقْطَةٌ سَوْدَاءُ حَتَّى يَصِيرَ كَالشَّامَةِ " .
وَقَالَ غَيْرُهُ : عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ : حَتَّى يَصِيرَ كَالشَّاةِ الرَّبْدَاءِ .ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آدمی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ لگا دیا جاتا ہے، پھر وہ گناہ کرتا ہے تو پھر اس کے دل پر ایک سیاہ نقطہ لگا دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ (دل) تل (سیاہ داغ) کی طرح ہو جاتا ہے۔“
محمد بن عبید رحمہ اللہ سے ان کے علاوہ دوسرے راوی نے یوں روایت کیا ہے: ”یہاں تک کہ وہ مٹیالی سیاہی مائل بکری کی طرح ہو جاتا ہے۔“