شعب الایمان — حدیث نمبر 6762
باب: عابد کے اس بیٹے کی حدیث جو مرتد ہو گیا پھر اسلام کی طرف لوٹ آیا۔
حديث ابن العابد الذي ارتد ثم عاد إلى الإسلام
حدیث نمبر: 6762
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنْ كَعْبٍ قَالَ : انْطَلَقَ رَجُلَانِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَى مَسْجِدٍ مِنْ مَسَاجِدِهِمْ ، فَدَخَلَ أَحَدُهُمَا ، وَجَلَسَ الْآخَرُ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ ، وَجَعَلَ يَقُولُ : مِثْلِي يَدْخُلُ بَيْتَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَقَدْ عَصَيْتُ اللَّهَ تَعَالَى ، لَيْسَ مِثْلِي يَدْخُلَ بَيْتَ اللَّهِ وَقَدْ عَصَيْتُ اللَّهَ ، قَالَ : فَكُتِبَ صِدِّيقًا .ترجمہ
کعب (احبار) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”بنی اسرائیل کے دو آدمی اپنی عبادت گاہوں میں سے ایک مسجد کی طرف چلے، ان میں سے ایک اندر داخل ہو گیا اور دوسرا مسجد کے باہر بیٹھ گیا اور کہنے لگا: ”مجھ جیسا شخص اللہ عزوجل کے گھر میں داخل ہو، حالانکہ میں نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی ہے؟ مجھ جیسے کو زیب نہیں دیتا کہ اللہ کے گھر میں داخل ہو جبکہ میں نے اللہ کی نافرمانی کی ہے۔“ کعب رحمہ اللہ نے کہا: ”چنانچہ (اللہ کے ہاں) اسے صدیق لکھ دیا گیا۔“