شعب الایمان — حدیث نمبر 6742
باب: عابد کے اس بیٹے کی حدیث جو مرتد ہو گیا پھر اسلام کی طرف لوٹ آیا۔
حديث ابن العابد الذي ارتد ثم عاد إلى الإسلام
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كَانَ الرَّجُلُ - أَحْسِبُ عَبْدَ الرَّزَّاقِ قَالَ : كَانَ الرَّجُلُ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ - إِذَا أَذْنَبَ أَصْبَحَ عَلَى بَابِهِ مَكْتُوبًا أَذْنَبَ كَذَا وَكَذَا ، وَكَفَّارَتُهُ مِنَ الْعَمَلِ كَذَا وَكَذَا ، فَلَعَلَّهُ أَنْ يَتَكَاثَرَ أَنْ يَعْمَلَهُ ، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : مَا أُحِبُّ أَنَّ اللَّهَ أَعْطَانَا ذَلِكَ مَكَانَ هَذِهِ الْآيَةِ : ( وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا ) .سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”بنی اسرائیل میں جب کوئی آدمی گناہ کر بیٹھتا تو صبح اس کے دروازے پر لکھا ہوا ملتا کہ اس نے فلاں فلاں گناہ کیا ہے اور اس کا کفارہ فلاں فلاں عمل ہے، (راوی کہتے ہیں: مجھے گمان ہے کہ عبدالرزاق رحمہ اللہ نے یہ کہا کہ ”بنی اسرائیل میں ایک آدمی“)، ہو سکتا ہے کہ وہ اس عمل کو بہت بھاری سمجھتا ہو۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے یہ پسند نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس آیت کی جگہ وہ (طریقہ) عطا فرما دیتا: ﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ (اور جو شخص کوئی برا کام کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے، پھر اللہ سے مغفرت مانگے تو وہ اللہ کو بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا پائے گا)۔“