شعب الایمان — حدیث نمبر 6733
باب: عابد کے اس بیٹے کی حدیث جو مرتد ہو گیا پھر اسلام کی طرف لوٹ آیا۔
حديث ابن العابد الذي ارتد ثم عاد إلى الإسلام
حدیث نمبر: 6733
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، [ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ] عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَصَابَ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَعُوقِبَ بِهِ فَاللَّهُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثَنِّي عُقُوبَتَهُ عَلَى عَبْدِهِ ، وَمَنْ أَذْنَبَ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَفَا عَنْهُ ، فَاللَّهُ أَكْرَمُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْءٍ عَفَا عَنْهُ " .ترجمہ
سیدنا علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص سے دنیا میں کوئی گناہ سرزد ہوا اور اسے اس کی سزا دے دی گئی تو اللہ تعالیٰ اس سے کہیں زیادہ عادل ہے کہ اپنے بندے کو دوبارہ سزا دے، اور جس شخص نے دنیا میں کوئی گناہ کیا پھر اللہ نے اس پر پردہ ڈال دیا اور اسے معاف کر دیا تو اللہ تعالیٰ اس سے کہیں زیادہ کریم ہے کہ جس چیز کو معاف فرما چکا ہو اس میں پھر لوٹے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبوجُحَيفة هو وهب بن عبد الله السَّوائي صحابي، مر.
• أبوجُحَيفة هو وهب بن عبد الله السَّوائي صحابي، مر.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2626 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔`
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے کوئی جرم کیا اور اسے اس کے جرم کی سزا دنیا میں مل گئی تو اللہ اس سے کہیں زیادہ انصاف پسند ہے کہ وہ اپنے بندے کو آخرت میں دوبارہ سزا دے اور جس نے کوئی گناہ کیا اور اللہ نے اس کی پردہ پوشی کر دی اور اس سے درگزر کر دیا تو اللہ کا کرم اس سے کہیں بڑھ کر ہے کہ وہ بندے سے اس بات پر دوبارہ مواخذہ کرے جسے وہ پہلے معاف کر چکا ہے۔" [سنن ترمذي/كتاب الإيمان/حدیث: 2626]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں حجاج بن محمد المصیصی اگرچہ ثقہ راوی ہیں، لیکن آخر ی عمر میں موت سے پہلے بغداد آنے پر اختلاط کا شکار ہو گئے تھے، اور ابواسحاق السبیعی ثقہ لیکن مدلس اور مختلط راوی ہیں اورروایت عنعنہ سے ہے)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2626 سے ماخوذ ہے۔