شعب الایمان — حدیث نمبر 6697
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتالیسویں شاخ: ہر گناہ کا علاج اس سے توبہ کے ذریعے کرنے کا باب۔
السابع والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه
حدیث نمبر: 6697
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ وَأَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيُّ قَالَا : أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ وَاقِدٍ الْعُمَرِيِّ ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ قَالَ : لَقِيتُ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْتُ لَهُ : سَمِعْتَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ شَيْئًا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَمْ يُصِرُّ مَنِ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ ، وَإِنْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً " .ترجمہ
ابو نصیرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ایک آزاد کردہ غلام سے ملا اور ان سے پوچھا: ”کیا آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کچھ سنا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں، میں نے انہیں فرماتے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’جس نے اللہ سے استغفار کر لیا وہ گناہ پر اصرار کرنے والا نہیں ٹھہرا، خواہ وہ دن میں ستر مرتبہ وہی گناہ دوبارہ کر بیٹھے۔‘“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الحميد بن عبد الرحمن هو الحماني، صدوق يخطئ.
• أبو نصيرة هو مسلم بن عبيد.
• مولى أبي بكر الصديق هو أبو رجاء. مجهول، من الثانية (د ت).
• عبد الحميد بن عبد الرحمن هو الحماني، صدوق يخطئ.
• أبو نصيرة هو مسلم بن عبيد.
• مولى أبي بكر الصديق هو أبو رجاء. مجهول، من الثانية (د ت).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3559 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص گناہ کر کے توبہ کر لے اور اپنے گناہ پر نادم ہو تو وہ چاہے دن بھر میں ستر بار بھی گناہ کر ڈالے وہ گناہ پر مُصر اور بضد نہیں مانا جائے گا۔" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3559]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(اس کی سند میں ایک مبہم راوی ہے)
نوٹ:
(اس کی سند میں ایک مبہم راوی ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3559 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1514 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´توبہ و استغفار کا بیان۔`
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو استغفار کرتا رہا اس نے گناہ پر اصرار نہیں کیا گرچہ وہ دن بھر میں ستر بار اس گناہ کو دہرائے " ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1514]

1514. اردو حاشیہ: ➊ استغفار کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنا۔ کہ وہ ان کو اپنی رحمت سے ڈھانپ دے۔ اور بندے کو رُسوا نہ کرے۔
➋ اپنے گناہوں پراڑنا اور اصرار کرنا۔ ظالموں اور گناہ گاروں کی عادت ہے۔ [يَسْمَعُ آيَاتِ اللَّـهِ تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعْهَا ۖ فَبَشِّرْهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ]
[الجاثیة۔8]
اللہ کی آیات کو سنتا ہے۔ جو کہ اس پر پڑھی جاتی ہیں پھر اڑا رہتا ہے۔ (اپنے گناہوں پر) تکبرکرتے ہوئے۔ گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں۔ تو ایسے کو درد ناک عذاب کی خوش خبری سنا دیجیئے۔ جب کہ متقی انسان کی صفت اس کے برخلاف ہوتی ہے۔ [وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ]
[آل عمران۔135]
متقی اپنے کیے پراصرار نہیں کرتے۔ اور وہ جانتے ہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1514 سے ماخوذ ہے۔