شعب الایمان — حدیث نمبر 6695

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتالیسویں شاخ: ہر گناہ کا علاج اس سے توبہ کے ذریعے کرنے کا باب۔

السابع والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه

حدیث نمبر: 6695
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، قَالَ : قُرِئَ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي وَأَنَا أَسْمَعُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ : أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدُنَا يُذْنِبُ ، قَالَ : " يُكْتَبُ عَلَيْهِ " ، قَالَ : ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ مِنْهُ وَيَتُوبُ ، قَالَ : " يُغْفَرُ لَهُ وَيُتَابُ عَلَيْهِ " قَالَ : فَيَعُودُ وَيُذْنِبُ ، قَالَ : " يُكْتَبُ عَلَيْهِ " ، قَالَ : ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ مِنْهُ وَيَتُوبُ ، قَالَ : " يُغْفَرُ لَهُ وَيُتَابُ عَلَيْهِ ، قَالَ : فَيَعُودُ وَيُذْنِبُ ؟ قَالَ : " يُكْتَبُ عَلَيْهِ " ، قَالَ : ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ مِنْهُ وَيَتُوبُ ، قَالَ : " يُغْفَرُ لَهُ وَيُتَابُ عَلَيْهِ ، وَلَا يَمَلُّ اللَّهُ حَتَّى تَمَلُّوا " .
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے خلاف لکھ لیا جاتا ہے۔“ اس نے کہا: ”پھر وہ اس سے استغفار کرتا اور توبہ کرتا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بخش دیا جاتا ہے اور اس کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے۔“ اس نے کہا: ”پھر وہ دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے خلاف لکھ لیا جاتا ہے۔“ اس نے کہا: ”پھر وہ اس سے استغفار کرتا اور توبہ کرتا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بخش دیا جاتا ہے اور اس کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے۔“ اس نے کہا: ”پھر وہ دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے خلاف لکھ لیا جاتا ہے۔“ اس نے کہا: ”پھر وہ اس سے استغفار کرتا اور توبہ کرتا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے بخش دیا جاتا ہے اور اس کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے، اور اللہ (بخشنے سے) نہیں اکتاتا یہاں تک کہ تم (عمل سے) اکتا جاؤ۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه / حدیث: 6695
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7097
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 307) . »
«أخرجه البخاري فى (التاريخ الكبير) 3/ 2/ 4، وأبو الشيخ فى (كتاب الأمثال) رقم 341، وأبو يعلى فى (مسنده) 5/ 406 رقم 3080، وابن عدي فى (الكامل) 3/ 1071، 6/ 2432، والطبراني فى (الكبير) 17/ 287 رقم 791، والحاكم فى (المستدرك) 4/ 257»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الليث هو ابن سعد المصري.
• أبو الخير هو مرثد بن عبد الله اليزني، تقدما.