شعب الایمان — حدیث نمبر 6680
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتالیسویں شاخ: ہر گناہ کا علاج اس سے توبہ کے ذریعے کرنے کا باب۔
السابع والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي - حَ
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي شَدَّادُ أَبُو عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ ، قَالَ : بَيْنَا أَنَا قَاعِدٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ ، قَالَ : فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ عَادَ ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى ثُمَّ خَرَجَ ، قَالَ فَحَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ قَالَ : إِنِّي لَأَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالرَّجُلُ يَتْبَعُهُ وَهُوَ يَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَيْسَ خَرَجْتَ مِنْ بَيْتِكَ تَوَضَّأْتَ فَأَحْسَنْتَ الْوُضُوءَ ؟ " .
قَالَ : بَلَى ، يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ : " وَشَهِدْتَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ ؟ " قَالَ : بَلَى ، يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ : " فَإِنَّ اللَّهَ غَفَرَ لَكَ حَدَّكَ " - أَوْ قَالَ - " ذَنْبَكَ " لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ عَبْدَانَ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ .سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! مجھ سے ایسا جرم سرزد ہو گیا ہے جس پر حد لاگو ہوتی ہے، لہٰذا آپ مجھ پر حد قائم فرما دیجیے۔“ آپ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا، وہ دوبارہ آیا اور پھر وہی بات کہی، اتنے میں نماز کھڑی ہو گئی تو رسول اللہ ﷺ اندر تشریف لے گئے، نماز پڑھائی، پھر باہر تشریف لائے۔“ (عکرمہ بن عمار رحمہ اللہ کہتے ہیں:) شداد ابو عمار رحمہ اللہ نے مجھے بیان کیا کہ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا اور وہ آدمی آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے آ رہا تھا اور کہہ رہا تھا: ”اے اللہ کے رسول! مجھ سے ایسا جرم ہو گیا ہے جس پر حد لاگو ہوتی ہے، آپ مجھ پر حد قائم کیجیے۔“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اپنے گھر سے نکلے تو تم نے وضو نہیں کیا تھا اور اچھی طرح وضو نہیں کیا تھا؟“
اس نے کہا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور کیا تم نے ہمارے ساتھ یہ نماز نہیں پڑھی؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو بلاشبہ اللہ نے تمہاری حد“ - یا فرمایا - ”تمہارا گناہ معاف کر دیا ہے۔“ یہ ابن عبدان کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں عکرمہ بن عمار رحمہ اللہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
• أبو الوليد هو الطيالسي هشام بن عبد الملك.
تشریح، فوائد و مسائل
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حد کا مرتکب ہو گیا ہوں تو آپ مجھ پر حد جاری کر دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا جس وقت تم آئے تو وضو کیا؟ " اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس وقت ہم نے نماز پڑھی تم کیا تو نے بھی نماز پڑھی؟ " اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جاؤ اللہ نے تمہیں معاف کر دیا۔" [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4381]
1) جرم کی صراحت کے بغیر کسی حد کا اقرار کرنے سے کوئی حدلاگو نہیں ہوسکتی۔
2) جب کسی کے دل میں ایمان جاگزیں ہوجاتا ہے اور اسے اپنی آخرت کی فکر ہوتی ہے تو وہ ہر طرح کی کوشش کرتا ہے کہ اس دنیا سے پاک صاف ہوکراللہ کے حضور پیش ہو۔
3) وضو نماز باجماعت اور ہرطرح کے اعمال صالحہ انسان کی چھوٹی موٹی تفصیرات کا کفارہ بنتے رہتے ہیں۔