شعب الایمان — حدیث نمبر 6675-6676

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتالیسویں شاخ: ہر گناہ کا علاج اس سے توبہ کے ذریعے کرنے کا باب۔

السابع والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه

حدیث نمبر: 6675-6676
أَخْبَرَنَا الْأُسْتَاذُ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأُصُولِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فَارِسٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ يُونُسُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الْقَاهِرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَسْمَاءٍ - أَوِ ابْنِ أَسْمَاءٍ الْفَزَارِيِّ - ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ : كُنْتُ إِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِمَا شَاءَ أَنْ يَنْفَعَنِي ، قَالَ عَلِيٌّ ، وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ لَهُ " ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : ( وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ ) الْآيَةَ وَالْآيَةَ الْأُخْرَى ( وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا ) .
أَخْبَرَنَا ابْنُ فَوْرَكٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَزِيَادُ بْنُ الْخَلِيلِ أَبُو سَهْلٍ التُّسْتَرِيُّ قَالَا : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ أَبُو الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيِّ ، عَنْ أَسْمَاءِ بْنِ الْحَكَمِ الْفَزَارِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ : كُنْتُ إِذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا نْفَعُنِي اللَّهُ مِنْهُ بِمَا شَاءَ أَنْ يَنْفَعَنِي ، وَإِذَا حَدَّثَنِي أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِهِ اسْتَحْلَفْتُهُ ، فَإِذَا حَلَفَ صَدَّقْتُهُ ، وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ وَصَدَقَ أَبُو بَكْرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ، إِلَّا غَفَرَ لَهُ " .
ثُمَّ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ : ( وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ ) الْآيَةَ .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب میں رسول اللہ ﷺ سے کوئی حدیث سنتا تو اللہ تبارک و تعالیٰ مجھے اس سے جتنا چاہتا نفع پہنچاتا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (مزید) کہا: ”اور مجھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سچ فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بندہ بھی کوئی گناہ کر بیٹھے، پھر وضو کرے اور دو رکعتیں پڑھے، پھر اللہ سے مغفرت مانگے تو اللہ اسے بخش دیتا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ﴾ (آخر آیت تک)، اور دوسری آیت بھی: ﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا﴾۔“
اسماء بن حکم فزاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: ”جب میں رسول اللہ ﷺ سے کوئی حدیث سنتا تو اللہ مجھے اس سے جتنا چاہتا نفع پہنچاتا، اور جب آپ ﷺ کے صحابہ میں سے کوئی مجھے حدیث بیان کرتا تو میں اس سے قسم لیتا، پھر جب وہ قسم کھا لیتا تو میں اس کی تصدیق کرتا۔ اور مجھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سچ فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو بندہ بھی کوئی گناہ کر بیٹھے، پھر خوب اچھی طرح طہارت (وضو) کرے، پھر کھڑا ہو کر دو رکعتیں پڑھے، پھر اللہ سے مغفرت طلب کرے تو اللہ اسے بخش دیتا ہے۔“
پھر آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ﴾ (آخر آیت تک)۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه / حدیث: 6675-6676
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7077، 7078
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 1521) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (1324), أخرجه الترمذي (3006 وسنده حسن) ورواه ابن ماجه (1395 وسنده حسن) (سنن أبي داود 1521) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: [6675] إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 291)
[6676] إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 292) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3006 | سنن ابي داود: 1521 | سنن ابن ماجه: 1395 | مسند الحميدي: 1 | مسند الحميدي: 4
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
[6675]
• أسماء- أو ابن أسماء- من بني فزارة هو أسماء بن الحكم الفزاري، وقيل السلمي أبوحسان شك في اسمه أحد الرواة وهو صدوق، من الثالثة (ع).
[6676]
• أبو عوانة هو الوضاح اليشكري.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3006 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ آل عمران سے بعض آیات کی تفسیر۔`
اسماء بن حکم فزاری کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا: جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنی تو اللہ نے مجھے جتنا فائدہ پہنچانا چاہا پہنچایا، اور جب مجھ سے آپ کا کوئی صحابی حدیث بیان کرتا تو میں اسے قسم کھلاتا پھر جب وہ میرے کہنے سے قسم کھا لیتا تو میں اس کی تصدیق کرتا۔ اور بیشک مجھ سے ابوبکر رضی الله عنہ نے حدیث بیان کی اور بالکل سچ بیان کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا " جو کوئی بھی شخص کوئی گناہ کرتا ہے پھر وہ کھڑا ہوتا ہے پھر پاکی حاصل کرتا ہے پھر نماز پڑھتا ہے، اللہ سے مغفرت ط۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3006]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہو جائے یا کوئی گناہ کر بیٹھیں تو فوراً اللہ کو یاد کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کے لیے استغفار کرتے ہیں (آل عمران: 135)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3006 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1521 کی شرح از الشیخ غلام مصطفےٰ ظہیر امن پوری ✍️
´صلاۃ التوبہ`
«. . . سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ . . .»
". . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ". . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: "کوئی بندہ ایسا نہیں ہے جو گناہ کرے پھر اچھی طرح وضو کر کے دو رکعتیں ادا کرے، پھر استغفار کرے تو اللہ اس کے گناہ معاف نہ کر دے . . ." [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر: 1521]
فقہ الحدیث:
انسان خطا کا پتلا ہے، بھولنا اس کی فطرت اور و دیعت میں شامل ہے، مگر مومن کا شیوہ ہے کہ غلطی پر نادم ہو کر اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے، کافر و ظالم کا وطیرہ ہے کہ وہ گناہوں پر مصر رہتا ہے، اللہ تعالیٰ کا یہ لطف و کرم ہے کہ وہ اپنے گنہگار بندوں کو مغفرت اور معافی کی طرف بلاتا ہے، جو اس کے در پر حاضر ہو جائے وہ نہ صرف اسے غفور بلکہ رحیم پاتا ہے، ہمارے اسلاف کی سنت رہی ہے کہ جب ان سے بھول ہوئی، فوراً رجوع الی اللہ کرتے۔
❀ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «ما من عبد يذنب ذنبا فيحسن الطهور ثم يقوم فيصلي ركعتين، ثم يستغفر الله إلا غفر له، ثم قرأ هٰذه الآية: "والذين إذا فعلوا فاحشة أو ظلموا أنفسهم ذكروا الله فاستغفروا لذنوبهم"» [آل عمران: 135 الآية .]
"بندہ گناہ کر بیٹھے، پھر اچھی طرح وضو کر کے کھڑا ہو جائے، دو رکعت ادا کرے، اللہ سے معافی کا سوال کرے تو اللہ اسے معاف کر دیتا ہے، آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: وہ لوگ جب برائی یا اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔" [مسند الإمام أحمد: 10/1، سنن أبى داو، د: 1521، سنن الترمذي: 604، 3006، السنن الكبريٰ للنسائي: 11078، عمل اليوم والليلة للنسائي: 417، سنن ابن ماجة: 1395، شعب الايمان للبيهقي: 7079، وسنده، حسن]
اس حدیث کو: ◈ امام ابن حبان رحمہ اللہ (623) نے "صحیح" کہا ہے۔
◈ امام ترمذی رحمہ اللہ نے "حسن" کہا ہے۔
◈ امام ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «وهٰذا الحديث طريقه، حسن وأرجو أن يكون صحيحا .»
"اس حدیث کی "سند حسن" ہے اور امید ہے یہ "صحیح" ہو گی۔" [الكامل فى ضعفاء الرجال: 431/1]
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث "جید الاسناد" ہے۔ [تهذيب التهذيب: 235/1]
◈ حافظ علائی رحمہ اللہ کہتے ہیں: «حديث ثابت» "یہ حدیث ثابت ہے۔" [جامع التحصيل فى أحكام المراسيل، ص: 57]
◈ حافظ ذہبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: «اسناده، حسن» "اس کی سند حسن ہے۔" [تذکرۃ الحفاظ: 11/1]
◈ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ [تفسیر ابن کثیر: 1/407] نے اس کو "حسن" کہا ہے۔
↰ اسماء بن حکم جمہور کے نزدیک «حسن الحديث» ہے۔ ​
درج بالا اقتباس محدث فورم، حدیث/صفحہ نمبر: 36114 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 1521 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´توبہ و استغفار کا بیان۔`
اسماء بن حکم فزاری کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا: میں ایسا آدمی تھا کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنتا تو جس قدر اللہ کو منظور ہوتا اتنی وہ میرے لیے نفع بخش ہوتی اور جب میں کسی صحابی سے کوئی حدیث سنتا تو میں اسے قسم دلاتا، جب وہ قسم کھا لیتا تو میں اس کی بات مان لیتا، مجھ سے ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سچ کہا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: " کوئی بندہ ایسا نہیں ہے جو گناہ کرے پھر اچھی طرح وضو کر کے دو رکعتیں ادا کرے، پھر استغفار کرے تو اللہ اس کے گناہ معاف نہ کر دے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی «والذين إذا فعلوا فاحشة أو ظلموا أنفسهم ذكروا الله *** إلى آخر الآية» ۱؎ " جو لوگ برا کام کرتے ہیں یا اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں پھر اللہ کو یاد کرتے ہیں۔۔۔ آیت کے اخیر تک۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1521]
1521. اردو حاشیہ: ➊ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین سے احادیث کے سلسلے میں قسم لینا اعتماد مزید کےلئے ہوتا تھا۔ اور فرمان نبی ﷺ پر اسی وقت عمل واجب ہوتا ہے۔ جب وہ کامل شروط کے ساتھ صحیح ثابت ہو۔
➋ اس قدر اہتمام کے باوجود حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قسم لینے کی جرءت نہ کرتے تھے۔ اس میں حضرت صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مرتبے کی بلندی ان کا احترام ان کے صدق پر گہرا اعتماد اور ان کے باہمی بردرانہ روابط کا شاندار ثبوت ہے۔
➌ توبہ واستغفار کی نیت سے نماز مستحب ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1521 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1395 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´نماز گناہوں کا کفارہ ہے۔`
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنتا تو جتنا اللہ چاہتا اس سے مجھے نفع دیتا، اور جب کوئی اور مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرتا تو میں اسے قسم کھلاتا، جب وہ قسم کھا لیتا تو میں اس کی تصدیق کرتا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے حدیث بیان کی، وہ سچے تھے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے، پھر اچھی طرح وضو کرتا ہے، اور دو رکعتیں پڑھتا ہے "، مسعر کی روایت میں ہے: " پھر نماز پڑھتا ہے، اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہے تو اللہ اس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1395]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم قبول کرنے میں احتیاط اور صحیح غلط میں امتیاز کا عمل صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین سے شروع ہوا ہے۔

(2)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس لئے قسم نہیں لیتے تھے کہ انھیں صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کی روایت پر یقین نہیں تھا۔
بلکہ اس کا مقصد یہ تھا کہ دوسرے لوگ حدیث کی اہمیت کو محسوس کریں۔
اور وہی حدیث بیان کریں جو انھیں اچھی طرح یاد ہو۔
اس کے علاوہ یہ فائدہ بھی پیش نظر تھا۔
کہ اگر وہ حدیث کسی کو سنایئں تو پورے اعتماد سے سنایئں کہ حدیث صحیح ہے۔

(3)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صداقت پراتنا یقین تھا کہ ان کی سنائی ہوئی حدیث بے چون وچرا تسلیم کر لیتے تھے۔

(4)
وضو اور نماز گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہیں۔

(5)
نماز کے باوجود دل میں نادم ہوتے ہوئے اللہ سے مغفرت کی دعا کرنا ضروری ہے۔
البتہ بعض چھوٹے گناہ صرف وضو سے یا صرف نماز سے بھی معاف ہوجاتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1395 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 1 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
1- اسماء بن حکم بن فزاری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی بن طالب رضی اللہ عنہ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی حدیث سنتا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اپنی مشیت کے مطابق مجھے اس جو نفع دینا ہوتا تھا اللہ تعالیٰ مجھے وہ نفع دے دیتا تھا، اور جب کوئی دوسرا شخص مجھے کوئی حدیث سناتا تھا، تو میں اس سے حلف لیتا تھا، جب وہ میرے سامنے حلف اٹھا لیتا، تو میں اس کی بات کی تصدیق کر دیتا تھا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1]
فائدہ:
اس حدیث میں یہ بھی بیان ہوا ہے کہ حدیث کو لینے یا اس کو آگے بیان کرنے میں مکمل احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ احتیاط خصوصاً حدیث لینے میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہی سے شروع ہو گئی تھی، اب اہل علم نے اس احتیاط کو چھوڑ دیا ہے، اور حدیث و علوم حدیث کی طرف توجہ چھوڑ دی ہے۔
اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ وضو، نماز اور استغفار سے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1 سے ماخوذ ہے۔