شعب الایمان — حدیث نمبر 6627
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتالیسویں شاخ: ہر گناہ کا علاج اس سے توبہ کے ذریعے کرنے کا باب۔
السابع والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه
حدیث نمبر: 6627
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْأَهْوَازِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِهِ بَكْرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَرْبَعَةٌ : عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ وَعَلْقَمَةُ بْنُ وَقَّاصٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا : " إِنْ كُنْتَ أَلْمَمْتِ بِذَنْبٍ فَاسْتَغْفِرِي اللَّهَ ، وَتُوبِي إِلَيْهِ ، فَإِنَّ التَّوْبَةَ مِنَ الذَّنْبِ النَّدَمُ وَالِاسْتِغْفَارُ " .
وَبِهَذَا اللَّفْظِ رَوَاهُ حَامِدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ غَيْرَ أَنَّهُ شَكَّ فِي إِسْنَادِهِ .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تم سے کوئی گناہ سرزد ہو گیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگو اور اس کے حضور توبہ کرو، کیونکہ گناہ سے توبہ یہی ہے کہ آدمی نادم ہو اور استغفار کرے۔“
اور یہی الفاظ حامد بن یحییٰ رحمہ اللہ نے بھی سفیان رحمہ اللہ سے روایت کیے ہیں، مگر انہیں اس کی سند میں شک ہوا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الحسن الأهوازي هو علي بن أحمد بن عبدان الأهوازي.
• تمتام هو محمد بن غالب بن حرب الضبي أبو جعفر.
• سفيان هو ابن عيينة، تقدموا.
• بكر بن وائل بن داود التيمي، الكوفي. صدوق، من الثامنة (م-٤).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2661 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2661. حضرت ابن شہاب زہری سے روایت ہے، وہ عروہ بن زبیر، سعید بن مسیب، علقمہ بن وقاص لیثی اور عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے بیان کرتے ہیں، یہ سب حضرات نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے ذکر کرتے ہیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب تہمت لگانے والوں نے ان پر تہمت لگائی لیکن اللہ تعالیٰ نے خود انھیں بری قرار دیا۔ حضرت امام زہری ؒ کہتے ہیں: مذکورہ سب حضرات نے حضرت عائشہ ؓ کے اس واقعے کا ایک حصہ بیان کیا تھا۔ ان میں سے بعض کو دوسروں سے زیادہ یاد تھا اور وہ اس واقعے کو زیادہ بہتر طریقے بیان بھی سے کرسکتے تھے۔ میں نے ان سب حضرات سے واقعہ پوری طرح یاد اور محفوظ کرلیا جسے انھوں نے حضرت عائشہ ؓ کے حوالے سے بیان کیاتھا۔ ان حضرات میں سے ہر ایک کی بیان کردہ حدیث سے دوسرے راوی کی تصدیق ہوتی ہے۔ ان کے بیان کے مطابق حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب سفر کے ارادے سے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:2661]
حدیث حاشیہ: مجتہد مطلق حضرت امام بخاری ؒ یہ طویل حدیث مذکورہ عنوان کے تحت اس لیے لائے ہیں کہ اس میں بریرہ ؓ کی گواہی کا ذکر ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ان سے حضرت عائشہ ؓ کے متعلق پوچھا اور انہوں نے آپ کے خصائل و اخلاق پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسی طرح حدیث میں حضرت زینب ؓ کی گواہی کا بھی ذکر ہے۔
واقعہ افک اسلامی تاریخ کا ایک اہم ترین واقعہ ہے۔
محدثین کرام نے اس سے بہت سے مسائل کا استخراج کیا ہے۔
خود حضرت امام بخاری ؒ اس حدیث کوکئی جگہ لائے ہیں۔
اور مختلف مسائل اس سے نکالتے ہیں۔
واقعہ کی تفصیلات خود حدیث میں موجود ہیں۔
شروع میں آنحضرت ﷺ کو اس سے سخت رنج پہنچا کہ آپ کی شان نبوت پر ایک دھبہ لگ رہا تھا۔
مگر تحقیق حق کے بعد آپ نے عبداللہ بن ابی منافق کو اس الزام میں سنگین سزا دینی چاہی کیوں کہ اس الزام کا تراشنے والا اور اس کو ہوا دینے والا وہی بدبخت تھا۔
حضرت عائشہ ؓ نے جب اس الزام کا ذکر سنا تو روتے روتے ان کا برا حال ہوگیا بلکہ بخار بھی چڑھ آیا۔
آپ کی والدہ ماجدہ حضرت ام رومان نے آپ کو بہت سمجھایا بجھایا۔
مگر آپ کے رنج میں اضافہ ہی ہورہا تھا۔
آپ کا کھانا پینا، سونا سب ختم ہورہا تھا۔
آخر آنحضرت ﷺ نے اپنے ذاتی اطمینان کے لیے اسامہ بن زید ؓ سے مشورہ لیا تو انہوں نے حضرت عائشہ ؓ کی برات پر شہادت دی، حضرت علی ؓ کے مشورہ کے مطابق آپ نے حضرت بریرہ ؓ سے معلوم کیا تو، تو انہوں نے صاف صاف آپ کی معصومیت پر گواہی دی اور حضرت عائشہ ؓ کی برات میں سورۃ نور نازل ہوئی جس میں اللہ تعالیٰ نے اسے بہتان عظیم قرار دیا۔
سبحان اللہ! حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے فضل و شرف کا کیا ٹھکانا کہ آپ کی شان میں قرآن نازل ہوا، جو قیامت تک پڑھا جایا کرے گا۔
آپ کے فضائل بے شمار ہیں۔
اللہ نے آپ کو اپنے محبوب رسول ﷺ کی ازواج مطہرات میں شرف خاص سے نوازا کہ رسول کریم ﷺ نے آپ کی گود میں آپ کے گھر میں انتقال فرمایا، پھر وہی گھر قیامت تک کے لیے اللہ کے محبوب نبی ﷺ کی آرام گاہ میں تبدیل ہوگیا۔
(صلی اللہ علیه وسلم)
حافظ صاحب ؒ فرماتے ہیں: وَالْغَرَضُ مِنْهُ هُنَا سُؤَالُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرِيرَةَ عَنْ حَالِ عَائِشَةَ وَجَوَابُهَا بِبَرَاءَتِهَا وَاعْتِمَادُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْلِهَا حَتَّى خَطَبَ فَاسْتَعْذَرَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ وَكَذَلِكَ سُؤَالُهُ مِنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ عَنْ حَالِ عَائِشَةَ وَجَوَابُهَا بِبَرَاءَتِهَا أَيْضًا وَقَوْلُ عَائِشَةَ فِي حَقِّ زَيْنَبَ هِيَ الَّتِي كَانَتْ تُسَامِينِي فَعَصَمَهَا اللَّهُ بِالْوَرَعِ فَفِي مَجْمُوعِ ذَلِكَ مُرَادُ التَّرْجَمَةِ۔
(فتح)
آنحضرت ﷺ کا حضرت عائشہ کے متعلق بریرہ ؓ سے پوچھنا اور ان کا حضرت عائشہ ؓ کی پاکیزگی کے متعلق بیان دینا اور ان کے بیان پر آنحضرت ﷺ کا اعتماد کرلینا، یہی مقصود باب ہے۔
یہاں تک کہ آنحضرت ﷺ نے عبداللہ بن ابی کے بارے میں خطبہ دیا اور اس کے متعلق مسلمانوں سے اپیل فرمائی۔
ایسا ہی حضرت زینب ؓ سے حضرت عائشہ ؓ کے متعلق پوچھنا اور ان کا حضرت عائشہ ؓ کی برات میں جواب دینا جس کے متعلق حضرت عائشہ نے فرمایا کہ وہ بھی میری سوکن تھی، مگر اللہ پاک نے اس کی پرہیز گاری کی وجہ سے ان کو غلط بیانی سے بچایا، اسی سے ترجمۃ الباب کا اثبات ہوا۔
حضرت سعد بن عبادہ ؓ کی خفگی محض اس غلط فہمی پر تھی کہ سعد بن معاذ ؓ قبیلہ اوس سے پرانی عداوت کی بنا پر ایسا کہہ رہے ہیں۔
حضرت عائشہ ؓ کا مقصد یہی ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ ؓ نہایت صالح آدمی تھے مگر غلط فہمی نے ان کی حمیت کو جگادیا تھا۔
(رضي اللہ عنهم أجمعین)

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2661 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2661 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2661. حضرت ابن شہاب زہری سے روایت ہے، وہ عروہ بن زبیر، سعید بن مسیب، علقمہ بن وقاص لیثی اور عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے بیان کرتے ہیں، یہ سب حضرات نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے ذکر کرتے ہیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب تہمت لگانے والوں نے ان پر تہمت لگائی لیکن اللہ تعالیٰ نے خود انھیں بری قرار دیا۔ حضرت امام زہری ؒ کہتے ہیں: مذکورہ سب حضرات نے حضرت عائشہ ؓ کے اس واقعے کا ایک حصہ بیان کیا تھا۔ ان میں سے بعض کو دوسروں سے زیادہ یاد تھا اور وہ اس واقعے کو زیادہ بہتر طریقے بیان بھی سے کرسکتے تھے۔ میں نے ان سب حضرات سے واقعہ پوری طرح یاد اور محفوظ کرلیا جسے انھوں نے حضرت عائشہ ؓ کے حوالے سے بیان کیاتھا۔ ان حضرات میں سے ہر ایک کی بیان کردہ حدیث سے دوسرے راوی کی تصدیق ہوتی ہے۔ ان کے بیان کے مطابق حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب سفر کے ارادے سے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:2661]
حدیث حاشیہ:
(1)
ام المومنین حضرت عائشہ ؓ پر تہمت لگانے سے صرف ان کی ذات کو ہدف تنقید بنانا مقصود نہ تھا بلکہ رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی نے اس کی آڑ میں اسلام کی بنیاد ڈھانے کا بدترین منصوبہ تیار کیا تھا۔
اس کا مقصد یہ تھا کہ جب لوگوں میں یہ بات مشہور ہو جائے گی تو وہ دیدہ دلیری سے کہہ سکیں گے کہ جس شخص کی بیوی ایسی ہو وہ رسول کیسے ہو سکتا ہے؟ پھر آسانی سے یہ بات کہی جا سکے گی کہ جس رسول کا یہ حال ہے اس پر وحی لانے والا فرشتہ اور وحی بھیجنے والا اللہ بھی ایسا ہو گا۔
نعوذ بالله من ذلك۔
اس تہمت کا پس منظر انکار رسالت و الوہیت تھا۔
(2)
بعض سادہ لوح صحابۂ کرام ؓ جیسے حسان بن ثابت، مسطح بن اثاثہ اور حمنہ بنت حجش ؓ بھی اس کے دھوکے میں پھنس کر رہ گئے تھے۔
پورے سینتیس دن کے بعد اس ناپاک منصوبے کا خاتمہ ہوا۔
(3)
امام بخاری ؒ اس طویل حدیث سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ عورتوں کی گواہی کسی عورت کو معتبر قرار دینے کے لیے کافی ہے۔
رسول اللہ ﷺ کا حضرت بریرہ ؓ سے سوال کرنا اور ان کا حضرت عائشہ ؓ کی براءت میں جواب دینا اور ان کی معصومیت بیان کرنا اور رسول اللہ ﷺ کا اس پر اعتماد کرنا، پھر حضرت زینب بنت حجش ؓ سے حضرت عائشہ ؓ کے متعلق پوچھنا اور ان کا حضرت عائشہ ؓکے متعلق صفائی دینا اور رسول اللہ ﷺ کا اس پر اعتماد کرنا، نیز حضرت عائشہ ؓ کا حضرت زینب ؓ کے متعلق تقویٰ اور پرہیزگاری کی گواہی دینا، ان سب باتوں سے عنوان ثابت ہوتا ہے۔
(4)
امام بخاری ؒ کے قائم کیے ہوئے عنوان میں ایک اور بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ عورتوں کی آپس میں تعدیل تو قابل اعتبار ہے مگر مردوں کے لیے ان کی تعدیل معتبر نہیں ہو گی۔
(فتح الباري: 336/5)
حدیث افک کے متعلق فکر رفاہی کے حاملین نے جو اعتراضات کیے ہیں، انہیں ہم آئندہ بیان کریں گے اور ان کا جواب دیں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2661 سے ماخوذ ہے۔