شعب الایمان — حدیث نمبر 661
باب: دوسری فصل: اللہ عزوجل کے ذکر کے بارے میں وارد آثار و اخبار۔
الفصل الثاني في ذكر آثار وأخبار وردت في ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَنْتَرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ : أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : ذِكْرُ اللَّهِ أَفْضَلُ فَأَعَادَهَا عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُ فَقَالَ : " مَا جَلَسَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ يَدْرِسُونَ كِتَابَ اللَّهِ وَيَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ ، إِلَّا كَانُوا أَضْيَافَ اللَّهِ ، وَأَظَلَّتْ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا مَا دَامُوا فِيهِ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ، وَمَا سَلَكَ رَجُلٌ فِي طَرِيقِ يَبْتَغِي فِيهِ الْعِلْمَ إِلَّا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ بِهِ سَبِيلًا إِلَى الْجَنَّةِ ، وَمَنْ بَطَّأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے پوچھا: ”کون سا عمل سب سے افضل ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”اللہ کا ذکر سب سے افضل ہے۔“ اس شخص نے یہی سوال تین مرتبہ دہرایا، پھر وہ بیان کرنے لگے: ”جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں بیٹھ کر اللہ کی کتاب پڑھتے پڑھاتے ہیں اور آپس میں اس کا دور کرتے ہیں، تو وہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں، اور جب تک وہ اس میں رہیں اور کسی دوسری بات میں مشغول نہ ہو جائیں، فرشتے اپنے پروں سے ان پر سایہ کیے رکھتے ہیں۔ اور جو شخص علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتا ہے، اللہ اس کے سبب اس کے لیے جنت کی راہ آسان فرما دیتا ہے، اور جسے اس کا عمل پیچھے رکھے، اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔“
• هارون بن عنترة بن عبد الرحمن الشيباني أبو عبد الرحمن، أو أبو عمرو الكوفي (م ١٤٢ هـ). لابأس به- من السادسة (د س فق).
• وأبوه عنترة. ثقة،- من الثانية (س).