شعب الایمان — حدیث نمبر 6601
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھیالیسویں شاخ: نیکی پر خوش ہونے اور برائی پر غمگین ہونے کا باب۔
السادس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في السرور بالحسنة والاغتمام بالسيئة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ سَيَّارٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَخِي حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ فِي مَسْجِدِهِ ، فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ ، فَرَدَّ عَلَيْنَا السَّلَامَ ، ثُمَّ قَالَ لَنَا : مَا جَاءَ بِكُمْ ؟ قُلْنَا : جِئْنَا لِتَذْكُرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَنَذْكُرُهُ مَعَكَ ، وَتَحْمَدُ اللَّهَ وَنَحْمَدُهُ مَعَكَ ، قَالَ : فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ : الْحَمْدُ لِلَّهِ إِذْ لَمْ تَقُولَا : جِئْنَاكَ تَشْرَبُ فَنَشْرَبُ مَعَكَ ، وَلَا : جِئْنَاكَ لِتَزْنِي فَنَزْنِي مَعَكَ .امام ابو وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں اور میرا بھائی چل پڑے یہاں تک کہ ہم امام ربیع بن خثیم رحمہ اللہ کے پاس پہنچے، وہ اپنی مسجد میں بیٹھے تھے۔ ہم نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے ہمارے سلام کا جواب دیا، پھر ہم سے پوچھا: ”تم دونوں کیوں آئے ہو؟“ ہم نے کہا: ”ہم اس لیے آئے ہیں کہ آپ اللہ عزوجل کا ذکر کریں اور ہم آپ کے ساتھ ذکر کریں، آپ اللہ کی حمد کریں اور ہم آپ کے ساتھ حمد کریں۔“ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے اپنے ہاتھ اٹھا لیے اور کہنے لگے: ”اللہ کا شکر ہے کہ تم دونوں نے یہ نہیں کہا کہ ہم آپ کے پاس اس لیے آئے ہیں کہ آپ شراب پئیں تو ہم بھی آپ کے ساتھ پئیں، اور نہ یہ کہا کہ ہم اس لیے آئے ہیں کہ آپ زنا کریں تو ہم بھی آپ کے ساتھ زنا کریں۔“
• سيّار هو ابن حاتم العنزي.
• أبو وائل هو شقيق بن سلمة.