شعب الایمان — حدیث نمبر 6527
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔
الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء
حدیث نمبر: 6527
وَبِإِسْنَادِهِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ أَشْرَفَ ] التَّوَاضُعِ الرِّضَا بِالْمَجْلِسِ دُونَ شَرَفِ الْمَجْلِسِ ، وَالِابْتِدَاءُ بِالسَّلَامِ ، وَأَنْ يَكْرَهَ الرِّيَاءَ فِي عَمَلِهِ كُلِّهِ وَالْمَدْحَ .ترجمہ
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سب سے اعلیٰ درجے کی تواضع یہ ہے کہ آدمی مجلس میں (اونچی جگہ کے بجائے) کم تر جگہ پر راضی ہو جائے، سلام میں پہل کرے، اور اپنے تمام اعمال میں ریاکاری کو اور اپنی تعریف کو ناپسند کرے۔“