شعب الایمان — حدیث نمبر 6440

باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔

الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء

حدیث نمبر: 6440
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السَّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْجَلَّابُ بِهَمْذَانَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَحْمَدَ الْخَزَّازُ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي رِوَايَةِ الْفَقِيهِ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ فَارَقَ الدُّنْيَا عَلَى الْإِخْلَاصِ لِلَّهِ ، وَعِبَادَتِهِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ، فَارَقَهَا وَاللَّهُ عَنْهُ رَاضٍ ، وَهُوَ دِينُ اللَّهِ الَّذِي جَاءَتْ بِهِ الرُّسُلُ ، وَبَلَّغُوهُ عَنْ رَبِّهِمْ مِنْ قَبْلِ هَرْجِ الْأَحَادِيثِ وَاخْتِلَافِ الْأَهْوَاءِ ، وَتَصْدِيقُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ - زَادَ الْفَقِيهُ فِي رِوَايَتِهِ - فِي آخِرِ مَا أُنْزِلَ : ( فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ ) .
قَالَ الْفَقِيهُ فِي رِوَايَتِهِ : قَالَ : " تَوْبَتُهُمْ خَلْعُ الْأَوْثَانِ وَعِبَادَتِهَا " .
وَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ فِي رِوَايَتِهِ : ( فَإِنْ تَابُوا ) يَقُولُ : خَلَعُوا الْأَوْثَانَ وَعِبَادَتَهَا وَقَالَ فِي آيَةٍ أُخْرَى : ( فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ ) .
لَمْ يَذْكُرِ الْفَقِيهُ : " وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ فِي أَوَّلِهِ " فِي أَوَّلِهِ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں دنیا سے رخصت ہوا کہ وہ اللہ کے لیے اخلاص رکھنے والا تھا، اکیلے اسی کی عبادت کرتا تھا جس کا کوئی شریک نہیں، نماز قائم کرتا اور زکاۃ ادا کرتا تھا، تو وہ دنیا سے اس حال میں جدا ہوا کہ اللہ اس سے راضی تھا۔ اور یہی اللہ کا وہ دین ہے جسے رسول لے کر آئے اور اپنے رب کی طرف سے اسے پہنچایا، اس سے پہلے کہ باتوں میں انتشار اور خواہشات میں اختلاف پیدا ہو۔ اور اس کی تصدیق اللہ عزوجل کی کتاب میں موجود ہے۔“ فقیہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے: ”سب سے آخر میں نازل ہونے والے حکم میں ہے: ﴿فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ﴾ (پھر اگر وہ توبہ کر لیں، نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو)۔“
ابو طاہر الفقیہ رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں کہا: آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کی توبہ بتوں کو چھوڑ دینا اور ان کی عبادت ترک کر دینا ہے۔“
اور ابو عبداللہ رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں کہا: ﴿فَإِنْ تَابُوا﴾ سے مراد یہ ہے کہ وہ بتوں اور ان کی عبادت کو چھوڑ دیں، اور دوسری آیت میں فرمایا: ﴿فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ﴾ (پھر اگر وہ توبہ کر لیں، نماز قائم کریں اور زکاۃ ادا کریں تو وہ دین میں تمہارے بھائی ہیں)۔
فقیہ رحمہ اللہ نے حدیث کے شروع میں ”نماز قائم کرنے اور زکاۃ ادا کرنے“ کا ذکر نہیں کیا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والاربعون من شعب الايمان وهو باب في اخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء / حدیث: 6440
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6856
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن ابن ماجه 70) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, ضعيف, أبو جعفر الرازي ضعيف عن الربيع بن أنس وحسن الحديث عن غيره (انظر ضعيف سنن أبي داود: 1182), والربيع ھذا حسن الحديث في غير رواية أبي جعفر الرازي, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 377 (سنن ابن ماجه 70) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 172) . »
«أخرجه ابن ماجه فى (سننه) 1/ 27 رقم 70، 1/ 27، واللالكائي فى (شرح السنة) رقم 1548، 1549، والحاكم فى (المستدرك) 2/ 332»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 70
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو جعفر الرازي هو عيسى بن أبي عيسى الرازي صدوق، سيئ الحفظ، وثقه ابن معين وأبو حاتم وابن المديني وغيرهم وقال الذهبي: صالح الحديث، تقدم.
• إسحاق بن أحمد الخزاز الرازي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 70 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ایمان کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے دنیا کو اس حال میں چھوڑا کہ خالص اللہ واحد کی عبادت کرتا رہا، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کیا، نماز قائم کی، اور زکاۃ ادا کی، تو اس کی موت اس حال میں ہو گی کہ اللہ اس سے راضی ہو گا۔‏‏‏‏" انس رضی اللہ عنہ نے کہا: یہی اللہ کا دین ہے جس کو رسول لے کر آئے، اور اپنے رب کی طرف سے اس کی تبلیغ کی، اس سے پہلے کہ دین میں لوگوں کی باتوں اور طرح طرح کی خواہشوں کی ملاوٹ اور آمیزش ہو۔ اور اس کی تصدیق اللہ کی کتاب میں سب سے آخر میں نازل ہونے والی سورۃ (براءۃ) میں موجود ہے، اللہ تعالیٰ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 70]
اردو حاشہ: (1)
پہلی آیت کے مکمل الفاظ یہ ہیں: ﴿إِذَا انسَلَخَ الأَشهُرُ‌ الحُرُ‌مُ فَاقتُلُوا المُشرِ‌كينَ حَيثُ وَجَدتُموهُم وَخُذوهُم وَاحصُر‌وهُم وَاقعُدوا لَهُم كُلَّ مَر‌صَدٍ فَإِن تابوا وَأَقامُوا الصَّلوةَ وَءاتَوُا الزَّكوةَ فَخَلّوا سَبيلَهُم إِنَّ اللَّهَ غَفورٌ‌ رَ‌حيمٌ﴾ (التوبہ: 5)
 ’’پھر جب حرمت کے مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں پاؤ قتل کرو، انہیں گرفتار کرو، ان کا محاصرہ کرو، ان کی تاک میں ہر گھات میں جا بیٹھو۔ (لیکن)
اگر وہ توبہ کر لیں، نماز کے پابند ہو جائیں اور زکاۃ ادا کرنے لگیں تو ان کی راہ چھوڑ دو یقینا اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘
اس کی وضاحت حضرت انس نے یوں کی ہے کہ توبہ سے مراد شرک سے توبہ ہے۔

(2)
ان آیات سے معلوم ہوا کہ کسی قوم کو مسلمان اس وقت تسلیم کیا جا سکتا ہے جب وہ توحید و رسالت کے اقرار کے ساتھ ساتھ عملی مسائل یعنی نماز اور زکاۃ کو بھی اختیار کریں۔
انکار کی صورت میں انہیں کافر قرار دے کر جہاد کیا جائے گا جس طرح حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسی آیت سے استدلال کر کے مانعین زکاۃ کے خلاف جہاد کیا تھا۔

(3)
یہ روایت تو ضعیف ہے لیکن اس میں بیان کردہ باتوں کی تائید صحیح روایات سے ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 70 سے ماخوذ ہے۔