شعب الایمان — حدیث نمبر 6435
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔
الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ فَارِسٍ ، حَدَّثَنَا الْبُخَارِيُّ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ سَيْفٍ ، عَنْ أَبِي مُعَانٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ " قِيلَ : مَنْ يَسْكُنُهُ ؟ قَالَ : " الْمُرَاؤُونَ بِأَعْمَالِهِمْ " .
قَالَ الْبُخَارِيُّ : أَبُو مُعَانٍ لَا يُعْرَفُ لَهُ سَمَاعٌ مِنَ ابْنِ سِيرِينَ وَهُوَ مَجْهُولٌ .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَهَذَا وَأَمْثَالُهُ فِيمَنْ تَكُونُ فِي أَعْمَالِهِمْ مُرَاءَاةً لِلْخَلْقِ لَا يَبْقَى لَهُ شَيْءٌ أَرَادَ بِهِ وَجْهَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ (گھر سے) تشریف لائے اور فرمایا: ”جُبّ الحَزَن سے اللہ کی پناہ مانگو۔“ عرض کیا گیا: ”اس میں کون رہے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے اعمال میں ریاکاری کرنے والے۔“
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو معان کا ابن سیرین رحمہ اللہ سے سماع معروف نہیں، اور وہ مجہول ہے۔“
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ اور اس طرح کی روایات ان لوگوں کے بارے میں ہیں جن کے اعمال میں مخلوق کو دکھانے کی ریاکاری ہوتی ہے؛ ان کے پاس ایسا کوئی عمل باقی نہیں رہتا جس سے انہوں نے اللہ عزوجل کی رضا کا ارادہ کیا ہو۔“
• أبو أحمد بن فارس هو محمد بن سليمان بن فارس.
• عمار بن سيف الضبي، أبو عبد الرحمن الكوفي. ضعيف الحديث، وكان عابدًا، من التاسعة (ت ق). وقال أبو حاتم: كان شيخًا صالحًا وكان ضعيف الحديث، منكر الحديث، وقال أبو زرعة: ضعيف، وقال ابن عدي: منكر الحديث. راجع "الجرح والتعديل" (٦/ ٣٩٣)، "الكامل" (٥/ ١٧٢٦)، "التاريخ الكبير" (٤/ ١/ ٢٩)، "الميزان" (٣/ ١٦٥)، "الضعفاء للعقيلي" (٣/ ٣٢٤ - ٣٢٥)، "المغني في الضعفإء" (٢/ ٤٦٩).
• أبو معان- ويقال أبومعاذ- والأول أصح، مجهول، من السادسة (قد ق).
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " «جب الحزن» (غم کی وادی) سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو "، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! «جب الحزن» کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: " جہنم کی ایک وادی ہے جس سے جہنم بھی ہر روز سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے "، پھر صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس میں کون لوگ داخل ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: " ریاکار قراء (اس میں داخل ہوں گے)۔" [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2383]
نوٹ:
(سند میں ’’ابومعان‘‘ یا ’’ابومعاذ‘‘ مجہول راوی ہے، اور ’’عمار بن سیف‘‘ ضعیف الحدیث، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کا دوسرا طریق بھی ضعیف ہے، تفصیل کے لیے دیکھیے: الضعیفة رقم: 5023، و 5152)
«. . . وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ؟ قَالَ: «وَادٍ فِي جَهَنَّمَ تَتَعَوَّذُ مِنْهُ جَهَنَّم كل يَوْم أَرْبَعمِائَة مرّة» . قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَنْ يَدْخُلُهَا قَالَ: «الْقُرَّاءُ الْمُرَاءُونَ بِأَعْمَالِهِمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَكَذَا ابْنُ مَاجَهْ وَزَادَ فِيهِ: «وَإِنَّ مِنْ أَبْغَضِ الْقُرَّاءِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى الَّذِينَ يَزُورُونَ الْأُمَرَاءَ» . قَالَ الْمُحَارِبِيُّ: يَعْنِي الجورة . . .»
". . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "غم کے کنوئیں سے تم اللہ کی پناہ مانگو۔ " لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! غم کا کنواں کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "دوزخ میں ایک وادی نالہ ہے جس سے جہنم روزانہ چار سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے۔" لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس میں کون داخل ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "قرآن پڑھنے والے جو اپنے عملوں کو لوگوں کو سیکھانے کے لیے کرتے ہیں۔" اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن ماجہ کی روایت میں یہ الفاظ زیادہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ برے وہ قاری لوگ ہیں جو ظالم امیروں سے ملتے ہیں۔ یعنی ریا نمود کے پڑھنے والے ایسے وحشت ناک کنوئیں میں سزا پائیں گے جس کا بیان حدیث میں ہے اسی لیے ہر کام میں اخلاص ضروری ہے۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ: 275]
اس کی سند ضعیف ہے۔
اس سند میں دو وجہ ضعف ہیں: ➊ عمار بن سیف الضبی الکوفی ضعیف راوی تھا۔
حافظ ابن حجر نے فرمایا: «ضعيف الحديث عابد»
"وہ حدیث میں ضعیف (اور) عبادت گزار تھا۔" [تقريب التهذيب: 4826]
➋ عمار بن سیف کا استاد ابومعان یا ابومعاذ البصری مجہول تھا۔