شعب الایمان — حدیث نمبر 6413
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔
الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء
حدیث نمبر: 6413
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : كُنَّا نَتَنَاوَبُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، نَبِيتُ عِنْدَهُ فَذَكَرَهُ وَقَالَ فِيهِ : " إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ أَخْوَفَ مِنَ الْمَسِيخِ الشِّرْكَ الْخَفِيَّ أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ يَعْمَلُ لِمَكَانِ الرَّجُلِ " .ترجمہ
رُبیح بن عبدالرحمن بن ابی سعید رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا: ”ہم باری باری نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر رہتے اور آپ ﷺ کے پاس رات گزارتے تھے۔“ پھر راوی نے حدیث ذکر کی اور اس میں یہ الفاظ بیان کیے: ”مجھے تم پر مسیحِ دجال سے بھی زیادہ خوفناک چیز یعنی شرکِ خفی کا اندیشہ ہے، وہ یہ کہ آدمی کھڑا ہو کر کسی دوسرے آدمی کی خاطر عمل کرے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو أحمد الزبيري هو محمد بن عبد الله بن الزبير بن عمرو بن درهم.
• رُبَيْح بن عبد الرحمن بن أبي سعيد الخدري المدني، يقال: اسمه سعيد ورُبيح لقبه. مقبول، من السابعة (د تم قد).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4204 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ریا اور شہرت کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس نکل کر آئے، ہم مسیح دجال کا تذکرہ کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا میں تم کو ایسی چیز کے بارے میں نہ بتا دوں جو میرے نزدیک مسیح دجال سے بھی زیادہ خطرناک ہے "؟ ہم نے عرض کیا: " کیوں نہیں "؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وہ پوشیدہ شرک ہے جو یہ ہے کہ آدمی نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے، تو اپنی نماز کو صرف اس وجہ سے خوبصورتی سے ادا کرتا ہے کہ کوئی آدمی اسے دیکھ رہا ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4204]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ریاکاری دجال سے زیادہ خطرناک اس لیے ہے کہ دجال کھلا دشمن ہے اس کا کفر واضح ہے جبکہ ریاکار کا عمل بظاہر نیکی کا عمل ہوتا ہے۔
(2)
اسے پوشیدہ شرک اس لیے کہا گیا ہے کہ دجال کھلا دشمن ہے کہ کسی بت درخت قبر چاند سورج وغیرہ کی پوجا کرنے والا سب کو نظر آتا ہے کہ یہ غیر اللہ کی عبادت کر رہا ہے۔
اس کا شرک واضح ہوتا ہے۔
لیکن ریاکاری کرنےوالا بظاہر اللہ کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوتا ہے یا رکوع، سجود میں مشغول ہوتا ہے اسے دیکھ کر یہ پتا نہیں چلتا کہ کہ یہ اللہ کی رضا کے لیے نماز نہیں پڑھ رہا بلکہ اپنے نفس کی پوجا کر رہا ہے۔
(3)
اگر نیکی کرنے والی کی نیت یہ ہو کہ اس کی تعریف کی جائے تو یہ ریا ہے لیکن اس کی نیت یہ نہیں لوگوں کو ویسے ہی اس کی نیکی کا علم ہوجاتا ہے اور وہ تعریف کرتے ہیں اس میں عمل کرنے والے کا قصور نہیں۔
(4)
جس طرح یہ جائز نہیں کہ نماز پڑھنے والے کو کوئی دیکھ لے تو وہ نماز لمبی کردے اس طرح یہ بھی درست نہیں کہ لمبی سور ت پڑھنا شروع کی ہےاچانک کوئی آگیا تو نماز مختصر کردے بلکہ اپنی پہلی نیت کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔
(5)
نماز کے علاوہ دوسرے اعمال کا بھی یہی حکم ہے مثلاً: صدقہ، جہاد وغیرہ

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4204 سے ماخوذ ہے۔